عربی (اصل)
وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: " بَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَامَ عُمَرُ خَلْفَهُ بِكُوزٍ مِنْ مَاءٍ فَقَالَ: مَا هَذَا يَا عمر؟ قَالَ: مَاءٌ تَتَوَضَّأُ بِهِ. قَالَ: مَا أُمِرْتُ كُلَّمَا بُلْتُ أَنْ أَتَوَضَّأَ وَلَوْ فَعَلْتُ لَكَانَتْ سُنَّةً «.» رَوَاهُ أَبُو دَاوُد وَابْن مَاجَه "
انگریزی ترجمہ
Hadrat ‘A'isha told of God’s messenger passing water and ‘Umar standing behind him with a jug of water. He said, “What is this, ‘Umar?” He replied, “Water for you to perform ablution with.” He said, “I have not been commanded to perform ablution every time I pass water. If I were to do so it would become a sunna” Abu Dawud and Ibn Majah transmitted it.
اردو ترجمہ
حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے پیشاب فرمایا اور حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ پانی کا لوٹا لے کر پیچھے کھڑے تھے۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ کیا ہے عمر؟ عرض کیا: وضو کے لیے پانی ہے۔ ارشاد فرمایا: مجھے ہر پیشاب کے بعد وضو کرنے کا حکم نہیں دیا گیا، اگر میں ایسا کروں تو یہ سنت بن جائے گی۔ (ابو داؤد، ابن ماجہ)
