عربی (اصل)
وَعَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ هشامَ بنَ حكيمٍ مَرَّ بِالشَّامِ عَلَى أُنَاسٍ مِنَ الْأَنْبَاطِ وَقَدْ أُقِيموا فِي الشَّمسِ وصُبَّ على رُؤوسِهِمُ الزَّيْتُ فَقَالَ: مَا هَذَا؟ قِيلَ: يُعَذَّبُونَ فِي الخَراجِ فَقَالَ هِشَامٌ: أَشْهَدُ لَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «إِنَّ اللَّهَ يُعَذِّبُ الَّذِينَ يُعذبونَ النَّاسَ فِي الدُّنْيَا» . رَوَاهُ مُسلم
انگریزی ترجمہ
Hisham b. ‘Urwa, on his father’s authority, told that Hisham b. Hakim came upon some Nabataeans in Syria who had been made to stand in the sun with olive-oil poured over their heads. On his asking what the meaning of that was and being told that they were suffering punishment concerning the land-tax, Hisham said he could testify to having heard God’s Messenger say, “God will punish those who punish people in this world.” Muslim transmitted it.
اردو ترجمہ
ہشام بن عروہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت ہشام بن حکیم رضی اللہ تعالیٰ عنہ شام میں کچھ نبطی لوگوں کے پاس سے گزرے جنہیں دھوپ میں کھڑا کر رکھا تھا اور ان کے سروں پر تیل ڈالا گیا تھا۔ انہوں نے پوچھا: یہ کیا ہے؟ بتایا گیا: انہیں خراج کی وجہ سے سزا دی جا رہی ہے۔ تو حضرت ہشام رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے سنا: «بے شک اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو عذاب دے گا جو دنیا میں لوگوں کو عذاب دیتے ہیں۔» مسلم نے اسے روایت کیا۔
