عربی (اصل)
وَعَنْهَا قَالَتْ: وَاللَّهِ لَقَدْ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُومُ عَلَى بَابِ حُجْرَتِي وَالْحَبَشَةُ يَلْعَبُونَ بِالْحِرَابِ فِي الْمَسْجِدَ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتُرُنِي بردائه لِأَنْظُرَ إِلَى لَعِبِهِمْ بَيْنَ أُذُنِهِ وَعَاتِقِهِ ثُمَّ يَقُومُ مِنْ أَجْلِي حَتَّى أَكُونَ أَنَا الَّتِي أَنْصَرِفُ فَاقْدُرُوا قَدْرَ الْجَارِيَةِ الْحَدِيثَةِ السِّنِّ الْحَرِيصَةِ على اللَّهْو
انگریزی ترجمہ
She said:I swear by God that I have seen the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) standing at the door of my room when the Abyssinians were playing with spears in the mosque and God’s Messenger was covering me with his cloak in order that I might look over his shoulder* at their sport. He would then stand for my sake till I was the one who departed; so estimate the time a young girl eager for amusement would wait.” * Literally “between his ear and his shoulder.” (Bukhari and Muslim.)
اردو ترجمہ
حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں: اللہ کی قسم! میں نے نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ میرے حجرے کے دروازے پر کھڑے ہیں اور حبشی مسجد میں نیزوں سے کھیل رہے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم مجھے اپنی چادر سے ڈھانپ رہے تھے تاکہ میں آپ کے کان اور کندھے کے درمیان سے ان کا کھیل دیکھوں۔ پھر آپ میری خاطر کھڑے رہتے یہاں تک کہ میں خود ہٹ جاتی۔ پس اندازہ لگاؤ ایک چھوٹی عمر کی لڑکی جو کھیل کی شوقین ہو وہ کتنی دیر کھڑی رہے گی۔ (بخاری و مسلم)
