عربی (اصل)
وَعَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: كَانَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ يُكْنَى أَبَا شُعَيْبٍ كَانَ لَهُ غُلَامٌ لَحَّامٌ فَقَالَ: اصْنَعْ لِي طَعَامًا يَكْفِي خَمْسَةً لَعَلِّي أَدْعُو النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَامِسَ خَمْسَةٍ فَصَنَعَ لَهُ طعيما ثمَّ أتها فَدَعَاهُ فَتَبِعَهُمْ رَجُلٌ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَا أَبَا شُعَيْبٍ إِنَّ رَجُلًا تَبِعَنَا فَإِنْ شِئْتَ أَذِنْتَ لَهُ وَإِنْ شِئْتَ تركته» . قَالَ: لَا بل أَذِنت لَهُ
انگریزی ترجمہ
Hadrat Abu Mas'ud al-Ansari said:One of the Ansar whose kunya was Abu Shu'aib had a servant who sold meat. He said, “Prepare for me food which will be enough for five; perhaps I shall invite the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) along with other four.” He prepared a small meal for him, and then he went and invited him. A man followed them, and the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated, “A man has followed us, Abu Shu'aib, so if you wish you may let him join us, but if you wish you may leave him outside.” He replied, “No, I shall let him join us.” (Bukhari and Muslim.)
اردو ترجمہ
حضرت ابومسعود انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: انصار میں ایک شخص تھے جن کی کنیت ابوشعیب تھی۔ ان کا ایک غلام قصاب تھا۔ انہوں نے کہا: میرے لیے پانچ آدمیوں کا کھانا تیار کرو تاکہ میں نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو پانچ میں سے پانچواں بنا کر دعوت دوں۔ غلام نے تھوڑا سا کھانا تیار کیا۔ انہوں نے آ کر آپ کو دعوت دی تو ایک اور شخص بھی پیچھے ہو لیا۔ نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے ابوشعیب! ایک شخص ہمارے پیچھے آ گیا ہے، اگر چاہو تو اسے اجازت دو اور اگر چاہو تو چھوڑ دو۔ انہوں نے فرمایا: نہیں بلکہ اسے اجازت ہے۔ (بخاری و مسلم)
