عربی (اصل)
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ زَوْجُ بَرِيرَةَ عبدا أسود يُقَالُ لَهُ مُغِيثٌ كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَيْهِ يَطُوفُ خلفهَا فِي سِكَك الْمَدِينَة يبكي وَدُمُوعُهُ تَسِيلُ عَلَى لِحْيَتِهِ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَىَ اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْعَبَّاسِ: «يَا عَبَّاسُ أَلَا تَعْجَبُ مِنْ حُبِّ مُغِيثٍ بَرِيرَةَ؟ وَمِنْ بُغْضٍ بَرِيرَة مغيثاً؟» فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَوْ راجعته» فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ تَأْمُرُنِي؟ قَالَ: «إِنَّمَا أَشْفَعُ» قَالَتْ: لَا حَاجَةَ لِي فِيهِ. رَوَاهُ البُخَارِيّ
انگریزی ترجمہ
Hadrat Ibn ‘Abbas said:Barira’s husband was a negro slave called Mughith whom I can still picture going round behind her in the streets of Medina weeping with the tears flowing on his beard. The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated to al- ‘Abbas, “Are you not astonished, ‘Abbas, at Mughith’s love; of Barira and Barira’s hatred of Mughith?" The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) expressed a wish that she would take him back, but when she asked whether he was giving her a command and he replied that he was merely interceding, she said, “I have no need of him.” Bukhari transmitted it.
اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں: بریرہ کا شوہر ایک سیاہ فام غلام تھا جسے مغیث کہا جاتا تھا۔ گویا میں اسے دیکھ رہا ہوں کہ وہ مدینہ کی گلیوں میں بریرہ کے پیچھے پیچھے پھر رہا تھا، رو رہا تھا اور آنسو اس کی داڑھی پر بہہ رہے تھے۔ نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے فرمایا: اے عباس! مغیث کی بریرہ سے محبت اور بریرہ کی مغیث سے نفرت پر تعجب نہیں کرتے؟ پھر نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے (بریرہ سے) فرمایا: کاش تو اس کے پاس واپس چلی جاتی۔ اس نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا آپ حکم فرما رہے ہیں؟ فرمایا: میں تو صرف سفارش کر رہا ہوں۔ اس نے کہا: مجھے اس کی ضرورت نہیں۔ (بخاری)
