عربی (اصل)
وَعَنْ بُرَيْدَةَ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى الصَّلَوَات يَوْم الْفَتْح بِوضُوء وَاحِد وَمسح عل خُفَّيْهِ فَقَالَ لَهُ عُمَرُ: لَقَدْ صَنَعْتَ الْيَوْمَ شَيْئًا لَمْ تَكُنْ تَصْنَعُهُ فَقَالَ: «عَمْدًا صَنَعْتُهُ يَا عمر» . رَوَاهُ مُسلم
انگریزی ترجمہ
Buraida said that God’s messenger prayed the prayers on the day of the Conquest with one ablution and wiped over his shoes. ‘Umar said, “You have done something today that you have not been accustomed to do.” He replied, “I have done it purposely, ‘Umar.” Muslim transmitted it.
اردو ترجمہ
حضرت بریدہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فتح مکہ کے دن ایک ہی وضو سے سب نمازیں پڑھیں اور موزوں پر مسح فرمایا۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا: آج آپ نے ایسا کام کیا جو پہلے نہیں کیا کرتے تھے۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے عمر! میں نے جان بوجھ کر ایسا کیا ہے۔ (مسلم)
