عربی (اصل)
وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: لَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ وُعِكَ أَبُو بَكْرٍ وَبِلَالٌ فَجِئْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرْتُهُ فَقَالَ: «اللَّهُمَّ حَبِّبْ إِلَيْنَا الْمَدِينَةَ كَحُبِّنَا مَكَّةَ أَوْ أَشَدَّ وَصَحِّحْهَا وَبَارِكْ لَنَا فِي صاعها ومدها وانقل حماها فاجعلها بِالْجُحْفَةِ»
انگریزی ترجمہ
Hadrat ‘A'isha said:When God’s messenger came to Medina Hadrat Abu Bakr and Hadrat Bilal were prostrated with fever and when I went to God’s messenger and told him he said, "O God, make Medina as dear to us as Mecca, or more so, make it healthy, bless us in its sa' and its mudd, and transfer its fever and put it in al-Juhfa." Bukhari and Muslim.
اردو ترجمہ
حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو حضرت ابوبکر صدیق اور حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہما کو بخار ہو گیا۔ میں رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئی اور بتایا تو آپ نے دعا فرمائی: اے اللہ! مدینہ کو ہمیں ایسا ہی محبوب بنا دے جیسی ہمیں مکہ سے محبت ہے بلکہ اس سے بھی زیادہ، اور اسے صحت بخش بنا دے اور ہمارے صاع اور مُد میں برکت دے اور اس کا بخار جحفہ میں منتقل کر دے۔ (بخاری و مسلم)
