عربی (اصل)
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: مَا تَرَكْنَا اسْتِلَامَ هَذَيْنِ الرُّكْنَيْنِ: الْيَمَانِي وَالْحَجَرِ فِي شِدَّةٍ وَلَا رخاء مُنْذُ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يستلمهما وَفِي رِوَايَةٍ لَهُمَا: قَالَ نَافِعٌ: رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ يَسْتَلِمُ الْحَجَرَ بِيَدِهِ ثُمَّ قَبَّلَ يَدَهُ وَقَالَ: مَا تَرَكْتُهُ مُنْذُ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْعَله
انگریزی ترجمہ
Hadrat Ibn ‘Umar said, “We did not give up touching these two corners, the Yamani and the stone, whether it was difficult or easy, since I saw God’s messenger touch them." In a version by both of them Nafi’ said he saw Ibn ‘Umar touching the stone with his hand, after which he kissed his hand. He said, “I have not given it up since I saw the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) doing it." Bukhari and Muslim.
اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں کہ جب سے میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو ان دونوں رکنوں یعنی یمانی رکن اور حجرِ اسود کو چھوتے دیکھا، تنگی ہو یا آسانی، میں نے انہیں چھوڑا نہیں۔ اور بخاری و مسلم کی ایک روایت میں حضرت نافع فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما کو دیکھا کہ وہ حجرِ اسود کو ہاتھ سے چھوتے اور پھر اپنا ہاتھ چومتے اور فرماتے: جب سے میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو ایسا کرتے دیکھا میں نے اسے نہیں چھوڑا۔ (بخاری و مسلم)
