عربی (اصل)
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «هَلْ تَدْرُونَ مَنْ أَجْوَدُ جُودًا؟» قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ: «اللَّهُ تَعَالَى أَجْوَدُ جُودًا ثُمَّ أَنَا أَجْوَدُ بَنِي آدَمَ وَأَجْوَدُهُمْ مِنْ بَعْدِي رَجُلٌ عَلِمَ عِلْمًا فَنَشَرَهُ يَأْتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَمِيرًا وَحده أَو قَالَ أمة وَحده»
انگریزی ترجمہ
Hadrat Anas b. Malik said that God’s messenger asked, “Do you know who is most generous?" On receiving the reply that God and His messenger knew best, he said, “God is the most generous, then I am the most generous of mankind, and the most generous of them after me will be a man who acquires knowledge and spreads it. On the day of resurrection he will come as a prince alone.” Or he said, “As one people."
اردو ترجمہ
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا: کیا تم جانتے ہو سب سے زیادہ سخی کون ہے؟ صحابہ نے عرض کیا: اللہ اور اس کے رسول بہتر جانتے ہیں۔ ارشاد فرمایا: اللہ سب سے زیادہ سخی ہے، پھر میں سب سے زیادہ سخی ہوں اور میرے بعد سب سے سخی وہ شخص ہے جس نے علم حاصل کیا اور پھیلایا۔ وہ قیامت کے دن اکیلا امیر بن کر آئے گا، یا فرمایا: اکیلی امت بن کر آئے گا۔ (ابو یعلیٰ)
