عربی (اصل)
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ أَهْلُ الْيَمَنِ يَحُجُّونَ فَلَا يَتَزَوَّدُونَ وَيَقُولُونَ: نَحْنُ الْمُتَوَكِّلُونَ فَإِذَا قَدِمُوا مَكَّةَ سَأَلُوا النَّاسَ فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى: (وتزَوَّدُوا فإِنَّ خيرَ الزَّادِ التَّقوى) رَوَاهُ البُخَارِيّ
انگریزی ترجمہ
Hadrat Ibn ‘Abbas said that the people of the Yemen used to perform the pilgrimage without bringing provisions, declaring that they put their trust in God; and when they came to Mecca they begged from the people. So God most high sent down, “And bring provisions, but the best provision is piety.’’(Qur’an 2:197) Bukhari transmitted it.
اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں کہ اہلِ یمن حج کرتے تھے اور زادِ راہ ساتھ نہیں لاتے تھے اور کہتے تھے: ہم توکل کرنے والے ہیں۔ پھر جب مکہ آتے تو لوگوں سے مانگتے۔ تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: زادِ راہ ساتھ لو کیونکہ بہترین زادِ راہ تقویٰ ہے۔ (بخاری)
