عربی (اصل)
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ وَأَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ صَدَّقَهُ رَبُّهُ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا وَأَنَا أَكْبَرُ وَإِذَا قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ يَقُولُ اللَّهُ: لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا وَحْدِي لَا شَرِيكَ لِي وَإِذَا قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا لِيَ الْمُلْكُ وَلِيَ الْحَمْدُ وَإِذَا قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا الله وَلَا وحول وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِي " وَكَانَ يَقُولُ: «مَنْ قَالَهَا فِي مَرَضِهِ ثُمَّ مَاتَ لَمْ تَطْعَمْهُ النَّارُ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَابْن مَاجَه
انگریزی ترجمہ
Hadrat Abu Sa'id and Hadrat Abu Huraira reported God’s messenger as saying that if anyone says “There is no god but God and God is most great”, his Lord will declare that he has spoken the truth, saying, “There is no god but me, and I am most great.” When he says, “There is no god but God alone who has no partner,” God says, “There is no god but me alone who has no partner.” When he says, “There is no god but God to whom belongs the dominion and to whom praise is due,” He says, “There is no god but me to whom belongs the dominion and to whom praise is due.” When he says, “There is no god but God, and there is no might and no power except in God,” He says, “There is no god but me, and there is no might and no power except in me.” He used to say that if anyone said these words in his last illness, hell would not devour him. Tirmidhi and Ibn Majah transmitted it.
اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید اور حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب کوئی بندہ لا الہ الا اللہ واللہ اکبر کہتا ہے تو اس کا رب اس کی تصدیق فرماتا ہے اور کہتا ہے: میرے سوا کوئی معبود نہیں اور میں سب سے بڑا ہوں۔ اور جب وہ کہتا ہے: لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ، تو اللہ فرماتا ہے: میرے سوا کوئی معبود نہیں، میں اکیلا ہوں، میرا کوئی شریک نہیں۔ اور جب وہ کہتا ہے: لا الہ الا اللہ لہ الملک ولہ الحمد، تو فرماتا ہے: میرے سوا کوئی معبود نہیں، بادشاہی میری ہے اور تمام تعریفیں میری ہیں۔ اور جب وہ کہتا ہے: لا الہ الا اللہ ولا حول ولا قوۃ الا باللہ، تو فرماتا ہے: میرے سوا کوئی معبود نہیں، میرے بغیر نہ کوئی طاقت ہے نہ قوت۔ اور آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم فرمایا کرتے تھے: جو شخص یہ کلمات اپنی بیماری میں کہے پھر مر جائے تو جہنم کی آگ اسے نہیں چکھے گی۔ (ترمذی و ابن ماجہ)
