عربی (اصل)
عَن أبي مَسْعُود الْأَنْصَارِيِّ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنِّي أُبْدِعَ بِي فَاحْمِلْنِي فَقَالَ مَا عِنْدِي فَقَالَ رَجُلٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَنَا أَدُلُّهُ عَلَى مَنْ يَحْمِلُهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ دَلَّ عَلَى خَيْرٍ فَلَهُ مثل أجر فَاعله» . رَوَاهُ مُسلم
انگریزی ترجمہ
Hadrat Abu Mas'ud al-Ansari told of a man who came to the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) and said, “My camel has become jaded, so give me a mount.” On his replying that he had none, a man said, “Messenger of God, I can guide him to one who will give him a mount.” God’s messenger then said, “He who guides to what is good will have a reward equivalent to that of him who does it.” Muslim transmitted it.
اردو ترجمہ
حضرت ابو مسعود انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: میرا اونٹ تھک گیا ہے مجھے کوئی سواری دیجیے۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میرے پاس نہیں ہے۔ ایک شخص نے کہا: یا رسول اللہ! میں اسے ایسے شخص کے پاس لے جا سکتا ہوں جو اسے سواری دے۔ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص کسی نیکی کی رہنمائی کرے اسے نیکی کرنے والے جتنا اجر ملتا ہے۔ (مسلم)
