عربی (اصل)
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أُتِيَ بِطَعَامٍ سَأَلَ عَنْهُ: «أَهَدْيَةٌ أَمْ صَدَقَةٌ؟» فَإِنْ قِيلَ: صَدَقَةٌ: قَالَ لِأَصْحَابِهِ: «كُلُوا» وَلَمْ يَأْكُلْ وَإِنْ قِيلَ: هَدِيَّةٌ ضَرَبَ بِيَدِهِ فَأَكَلَ مَعَهم
انگریزی ترجمہ
Hadrat Abu Huraira said that when God’s messenger was brought food he asked whether it was a present or sadaqa, and if he was informed that it was sadaqa he told his companions to eat, but did not eat himself; if however he was informed that it was a present he put in his hand and ate along with them. (Bukhari and Muslim.)
اردو ترجمہ
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے پاس کھانا لایا جاتا تو آپ پوچھتے کہ یہ ہدیہ ہے یا صدقہ؟ اگر بتایا جاتا کہ صدقہ ہے تو آپ اپنے صحابہ سے فرماتے کہ کھاؤ، لیکن خود نہ کھاتے۔ اور اگر بتایا جاتا کہ ہدیہ ہے تو آپ اپنا ہاتھ بڑھاتے اور ان کے ساتھ تناول فرماتے۔ (بخاری و مسلم)
