عربی (اصل)
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ كَانَ لَهُ فرطان من متي أَدْخَلَهُ اللَّهُ بِهِمَا الْجَنَّةَ ". فَقَالَتْ عَائِشَةُ: فَمَنْ كَانَ لَهُ فَرَطٌ مَنْ أُمَّتِكَ؟ قَالَ: «وَمَنْ كَانَ لَهُ فَرَطٌ يَا مُوَفَّقَةُ» . فَقَالَتْ: فَمَنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ فَرَطٌ مِنْ أُمَّتِكَ؟ قَالَ: «فَأَنَا فَرَطُ أُمَّتِي لَنْ يُصَابُوا بِمِثْلِي» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ
انگریزی ترجمہ
Hadrat Ibn ‘Abbas reported God’s messenger as saying, “If any member of my people has two children who die before him, God will cause him to enter paradise on their account.” ‘A’isha asked, “Does it apply to a member of your people who has one child who dies before him?” He replied, “It does, you who have been helped by God to ask this.” She then asked, “What about a member of your people who has no children who die before him?” He replied, “I am the one who dies before my people, and they will never suffer any loss to compare with the loss of me.” Tirmidhi transmitted it, saying this is a gharib tradition.
اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میری امت کا جس کے دو بچے آگے گزر جائیں (فوت ہو جائیں)، اللہ ان کی وجہ سے اسے جنت میں داخل فرمائے گا۔ حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے عرض کیا: اور جس کا ایک آگے گزر جائے؟ فرمایا: اور ایک بھی، اے توفیق یافتہ! پھر عرض کیا: اور جس کا کوئی بھی آگے نہ گزرے؟ آپ نے ارشاد فرمایا: میں خود اپنی امت کے لیے آگے جانے والا ہوں، ان کو میرے جیسا کوئی آگے جانے والا نہ ملے گا۔ (ترمذی)
