عربی (اصل)
حَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، أَنَّ عَائِشَةَ، زَوْجَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَخْبَرَتْهُ أَنَّهَا سَمِعَتْ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَبْلَ أَنْ يَمُوتَ وَهُوَ مُسْتَنِدٌ إِلَى صَدْرِهَا وَأَصْغَتْ إِلَيْهِ يَقُولُ " اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي وَارْحَمْنِي وَأَلْحِقْنِي بِالرَّفِيقِ الأَعْلَى " .
انگریزی ترجمہ
Yahya (upon him be peace) related to me from Malik from Hisham ibn Urwa from Abbad ibn Abdullah ibn az-Zubayr that a'isha, the wife of the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) told him that she had heard the Beloved Messenger of Allah say before he died, while he was leaning on her breast and she was listening to him, "O Allah, forgive me and have mercy on me and join me with the highest company."
اردو ترجمہ
حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے سنا رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے وفات سے پہلے جب آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم تکیہ لگاۓ ہوئے تھے حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ کے سینے پر اور حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ کان لگائے ہوئے تھیں آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی طرف فرماتے یا اللہ رحم کر مجھ پر اور ملادے مجھ کو بڑے درجے کے رفیقوں سے ۔ حضرت بی بی حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا کوئی پیغمبر نہیں مرتا ہے یہاں تک کہ اس کو اختیار دیا جاتا ہے کہا حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ نے میں نے سنا رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے فرماتے تھے یا اللہ میں نے اختیار کیا بلند رفیقوں کو تب میں نے جانا کہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم جانے والے ہیں دنیا سے
