عربی (اصل)
91 صحيح حديث سَعْدٍ رضي الله عنه أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْطَى رَهْطًا وَسَعْدٌ جَالِسٌ، فَتَرَكَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلاً هُوَ أَعْجَبُهُمْ إِلَيَّ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ مَا لَكَ عَنْ فُلاَنٍ فَوَاللهِ إِنِّي لأَرَاهُ مُؤْمِنًا، فَقَالَ: أَوْ مُسْلِمًا فَسَكَتُّ قَلِيلاً ثُمَّ غَلَبَنِي مَا أَعْلَمُ مِنْهُ فَعُدْتُ لِمَقَالَتِي فَقُلْتُ: مَا لَكَ عَنْ فُلاَنٍ فَوَاللهِ إِنِّي لأَرَاهُ مُؤمِنًا فَقَالَ: أَوْ مُسْلِمًا فَسَكَتُّ قَلِيلاً ثُمَّ غَلَبَنِي مَا أَعْلَمُ مِنْهُ، فَعُدْتُ لِمَقَالَتِي، وَعَادَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ قَالَ: يَا سَعْدُ إِنِّي لأُعْطِي الرَّجُلَ، وَغَيْرُهُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْهُ، خَشْيَةَ أَنْ يَكُبَّهُ اللهُ فِي النَّارِ
انگریزی ترجمہ
Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) narrated that the Messenger of Allah (peace be upon him) said: "Whoever fasts during Ramadan out of faith and hoping for reward, his previous sins will be forgiven."
اردو ترجمہ
رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے چند لوگوں کو کچھ عطیہ دیا اور سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ وہاں موجود تھے، (وہ کہتے ہیں کہ) رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے ان میں سے ایک شخص کو کچھ نہ دیا حالانکہ وہ ان میں مجھے سب سے زیادہ پسند تھا، میں نے کہا: یا رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلم! آپ نے فلاں کو کچھ نہ دیا حالانکہ میں اسے مومن گمان کرتا ہوں، آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”مومن یا مسلمان؟“میں تھوڑی دیر خاموش رہا، پھر اس کے متعلق میرے خیالات نے مجھے دوبارہ بولنے پر مجبور کیا اور میں نے کہا: یا رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلم! آپ نے فلاں کو کچھ نہ دیا حالانکہ اللہ کی قسم وہ میرے مشاہدے کے مطابق مومن ہے، آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”مومن یا مسلمان؟“میں تھوڑی دیر چپ رہ کر ایک بار پھر اپنی معلومات کی وجہ سے پہلی بات کو دہرانے لگا، رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے بھی اپنا جواب دہرایا، پھر آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”اے سعد! باوجود یہ کہ ایک شخص مجھے زیادہ عزیز ہے (پھر بھی میں اسے نظر انداز کر کے) کسی اور دوسرے کو اس خوف کی وجہ سے یہ مال دے دیتا ہوں کہ (وہ اپنی کمزوری کی وجہ سے اسلام سے پھر جائے) اور اللہ اسے آگ میں اوندھا ڈال دے۔“[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الايمان/حدیث: 91]
