عربی (اصل)
868 صحيح حديث عَلِيٍّ رضي الله عنه خَطَبَ عَلَى مِنْبَرٍ مِنْ آجُرٍّ وَعَلَيْهِ سَيْفٌ فِيهِ صَحِيفَةٌ مُعَلَّقَةٌ، فَقَالَ: وَاللهِ مَا عِنْدَنَا مِنْ كِتَابٍ يُقْرَأُ إِلاَّ كِتَابُ اللهِ، وَمَا فِي هذِهِ الصَّحِيفَةِ فَنَشَرَهَا فَإِذَا فِيهَا: أَسْنَانُ الإِبِلِ؛ وَإِذَا فِيهَا: الْمَدِينَةُ حَرَمٌ مِنْ عَيْرٍ إِلَى كَذَا، فَمَنْ أَحْدَثَ فِيهَا حَدَثًا فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللهِ وَالْمَلاَئِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ، لاَ يَقْبَلُ اللهُ مِنْهُ صَرْفًا وَلاَ عَدْلاً؛ وَإِذَا فِيهِ: ذِمَّةُ الْمُسْلِمِينَ وَاحِدَةٌ يَسْعَى بِهَا أَدْنَاهُمْ، فَمَنْ أَخْفَرَ مُسْلِمًا فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللهِ وَالْمَلاَئِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ، لاَ يَقْبَلُ اللهُ مِنْهُ صَرْفًا وَلاَ عَدْلاً؛ وَإِذَا فِيهَا: مَنْ وَالَى قَوْمًا بِغَيْرِ إِذْنِ مَوَالِيهِ فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللهِ وَالْمَلاَئِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ، لاَ يَقْبَلُ اللهُ مِنْهُ صَرْفًا وَلاَ عَدْلاً
انگریزی ترجمہ
Narrated Ali (may Allah be pleased with him): He delivered a sermon from a pulpit made of bricks, and on him was a sword with a document hanging from it. He said: "By Allah, we have no book to read except the Book of Allah and what is in this document." He opened it, and it contained information about the ages of camels (for blood money). It also contained: "Madinah is a sanctuary from 'Ayr (mountain) to such-and-such place. Whoever introduces an innovation in it, upon him is the curse of Allah, the angels, and all mankind. Allah will accept from him neither obligatory nor supererogatory deeds." It also contained: "The covenant of protection of the Muslims is one; the humblest of them is entitled to give protection on their behalf. Whoever breaks the covenant of a Muslim, upon him is the curse of Allah, the angels, and all mankind. Allah will accept from him neither obligatory nor supererogatory deeds." It also contained: "Whoever claims to belong to people other than his own masters without the permission of his masters, upon him is the curse of Allah, the angels, and all mankind. Allah will accept from him neither obligatory nor supererogatory deeds."
اردو ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اینٹ سے بنے ہوئے منبر پر کھڑے ہو کر خطبہ دیا، آپ تلوار لیے ہوئے تھے جس میں ایک صحیفہ لٹکا ہوا تھا، آپ نے فرمایا: اللہ کی قسم! ہمارے پاس کتاب اللہ کے سوا کوئی اور کتاب نہیں جسے پڑھا جائے اور سوائے اس صحیفہ کے۔ پھر انہوں نے اسے کھولا تو اس میں دیت میں دیے جانے والے اونٹوں کی عمروں کا بیان تھا (کہ دیت میں اتنی اتنی عمر کے اونٹ دیے جائیں) اور اس میں یہ بھی تھا کہ”مدینہ طیبہ کی زمین عیر پہاڑی سے ثور پہاڑی تک حرم ہے، پس اس میں جو کوئی نئی بات (بدعت) نکالے گا اس پر اللہ کی لعنت ہے اور فرشتوں کی اور تمام لوگوں کی، اللہ اس کی کسی فرض یا نفل عبادت کو قبول نہیں کرے گا، اور مسلمانوں کی ذمہ داری (عہد یا امان) ایک ہے، اس کا ذمہ دار ان میں سب سے ادنیٰ مسلمان بھی ہو سکتا ہے، پس جس نے کسی مسلمان کا ذمہ توڑا اس پر اللہ کی لعنت ہے اور فرشتوں کی اور تمام لوگوں کی، اللہ اس کی نہ فرض عبادت قبول کرے گا اور نہ نفل عبادت، اور جس نے کسی سے اپنے والیوں کی اجازت کے بغیر ولاء کا رشتہ قائم کیا، اس پر اللہ اور فرشتوں اور تمام انسانوں کی لعنت ہے، اللہ نہ اس کی فرض نماز قبول کرے گا اور نہ نفل۔“[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الحج/حدیث: 868]
