عربی (اصل)
842 صحيح حديث عَائِشَةَ، زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهَا: أَلَمْ تَرَىْ أَنَّ قَوْمَكِ لَمَّا بَنَوُا الْكَعْبَةَ اقْتَصَرُوا عَنْ قَوَاعِدِ إِبْرَاهيمَ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ أَلاَ تَرُدُّهَا عَلَى قَوَاعِدِ إِبْرَاهِيمَ قَالَ: لَوْلاَ حِدْثَانُ قَوْمِكِ بِالْكفْرِ لَفَعَلْتُ فَقَالَ عَبْدُ اللهِ رضي الله عنه(هُوَ ابْنُ عُمَرَ): لَئِنْ كَانَتْ عَائِشَةُ سَمِعَتْ هذَا مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا أُرَى رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَرَكَ اسْتِلاَمَ الرُّكْنَيْنِ اللَّذَيْنِ يَلِيَانِ الْحِجْرَ إِلاَّ أَنَّ الْبَيْتَ لَمْ يُتَمَّمْ عَلَى قَوَاعِدِ إِبْرَاهِيمَ
انگریزی ترجمہ
Narrated Aishah (may Allah be pleased with her), the wife of the Prophet (peace be upon him): The Messenger of Allah (peace be upon him) said to her: "Do you not see that when your people built the Ka'bah, they fell short of the foundations of Ibrahim?" I said: "O Messenger of Allah, will you not restore it upon the foundations of Ibrahim?" He said: "Were it not that your people are still close to the period of disbelief, I would have done so." Abdullah (ibn Umar, may Allah be pleased with him) said: "If Aishah heard this from the Messenger of Allah (peace be upon him), then I believe the only reason the Messenger of Allah (peace be upon him) did not touch the two corners adjacent to the Hijr is that the House was not completed on the foundations of Ibrahim."
اردو ترجمہ
نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکی زوجہ مطہرہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے مجھ سے فرمایا:”تجھے معلوم ہے جب تیری قوم نے کعبہ کی تعمیر کی تو بنیادِ ابراہیم کو چھوڑ دیا تھا؟“میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! پھر آپ بنیادِ ابراہیم پر اس کو کیوں نہیں بنا دیتے؟ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”اگر تمہاری قوم کا زمانہ کفر سے بالکل نزدیک نہ ہوتا تو میں بے شک ایسا کر دیتا۔“سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ اگر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے یہ بات رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمسے سنی ہے (اور یقیناً سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سچی ہیں) تو میں سمجھتا ہوں یہی وجہ تھی جو رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمحطیم سے متصل جو دیواروں کے کونے ہیں ان کو نہیں چومتے تھے کیونکہ خانہ کعبہ ابراہیمی بنیادوں پر پورا نہ ہوا تھا۔[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الحج/حدیث: 842]
