عربی (اصل)
786 صحيح حديث ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، لاِمْرَأَةٍ مِنَ الأَنْصَارِ: مَا مَنَعَكِ أَنْ تَحُجِّينَ مَعَنَا قَالَتْ: كَانَ لَنَا نَاضِحٌ فَرَكِبَهُ أَبُو فُلاَنٍ وَابْنُهُ(لِزَوْجِهَا وَابْنِهَا)وَتَرَكَ نَاضِحًا نَنْضَحُ عَلَيْهِ، قَالَ: فَإِذَا كَانَ رَمَضَانُ اعْتَمِرِي فِيهِ، فَإِنَّ عُمْرَةً فِي رَمَضَانَ حَجَّةٌ أَوْ نَحْوًا مِمَّا قَالَ
انگریزی ترجمہ
Narrated Ibn Abbas (may Allah be pleased with them both): The Messenger of Allah (peace be upon him) said to a woman from the Ansar: "What prevented you from performing Hajj with us?" She said: "We had only two camels. The father of so-and-so and his son (meaning her husband and his son) rode one, and he left us a camel for irrigation." He said: "When Ramadan comes, perform Umrah during it, for Umrah in Ramadan is equal to Hajj," or something similar to what he said.
اردو ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے ایک انصاری خاتون (ام سنان) سے پوچھا:”تم ہمارے ساتھ حج کیوں نہیں کرتی ہو؟“تو وہ کہنے لگی کہ ہمارے پاس ایک اونٹ تھا جس پر ابو فلاں (یعنی اس کا خاوند) اور اس کا بیٹا سوار ہو کر (حج کے لیے) چل دیے اور ایک اونٹ انہوں نے چھوڑا ہے جس سے پانی لایا جاتا ہے، آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”اچھا جب رمضان آئے تو عمرہ کر لینا کیونکہ رمضان کا عمرہ ایک حج کے برابر ہوتا ہے“یا اسی جیسی کوئی بات آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمائی۔[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الحج/حدیث: 786]
