عربی (اصل)
696 صحيح حديث الرُّبَيِّعِ بِنْتِ مُعَوِّذٍ، قَالَتْ: أَرْسَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَدَاةَ عَاشُورَاءَ إِلَى قرَى الأَنْصَارِ مَنْ أَصْبَحَ مُفْطِرًا فَلْيُتِمَّ بَقِيَّةَ يَوْمِهِ، وَمَنْ أَصْبَحَ صَائمًا فَلْيَصُمْ قَالَتْ: فَكنَّا نَصُومُهُ بَعْدُ، وَنُصَوِّمُ صِبْيَانَنَا وَنَجْعَلُ لَهُمُ اللُّعْبَةَ مِنَ الْعِهْنِ، فَإِذَا بَكَى أَحَدُهُمْ عَلَى الطَّعَامِ أَعْطَيْنَاهُ ذَاكَ حَتَّى يَكُونَ عِنْدَ الإِفْطَارِ
انگریزی ترجمہ
Narrated al-Rubayyi bint Mu'awwidh: The Prophet (peace be upon him) sent word on the morning of Ashura to the villages of the Ansar: "Whoever started the day fasting, let him continue fasting, and whoever started the day having eaten, let him fast the rest of the day." She said: We used to observe it after that, and we would make our young children fast. We would make toys of wool for them, and when one of them cried for food, we would give him the toy until it was time to break the fast.
اردو ترجمہ
سیدہ ربیع بنت معوذ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ عاشوراء کی صبح کو رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے انصار کے محلوں میں کہلا بھیجا کہ:”جس نے صبح کھا پی لیا ہو وہ دن کا باقی حصہ (روزہ دار کی طرح) پورا کرے اور جس نے کچھ نہ کھایا پیا ہو وہ روزے سے رہے۔“ربیع نے کہا: پھر بعد میں بھی (رمضان کے روزے کی فرضیت کے بعد) ہم اس دن روزہ رکھتے اور اپنے بچوں سے بھی رکھواتے تھے، انہیں ہم اون کا ایک کھلونا دے کر بہلائے رکھتے، جب کوئی کھانے کے لیے روتا تو وہی دے دیتے یہاں تک کہ افطار کا وقت آ جاتا۔[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الصيام/حدیث: 696]
