عربی (اصل)
643 صحيح حديث عَلِيٍّ رضي الله عنه، قَالَ: إِذَا حَدَّثْتُكُمْ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلأَنْ أَخِرَّ مِنَ السَّمَاءِ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَكْذِبَ عَلَيْهِ، وَإِذَا حدَّثْتُكُمْ فِيمَا بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ، فَإِنَّ الْحَرْبَ خَدْعَةٌ سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: يَأْتِي فِي آخِرِ الزَّمَانِ قَوْمٌ، حُدَثَاءُ الأَسْنَانِ، سُفَهَاءُ الأَحْلاَمِ، يَقُولُونَ مِنْ خَيْرِ قَوْلِ الْبَرِيَّةِ، يَمْرُقُونَ مِنَ الإِسْلاَمِ كَمَا يَمْرُقُ السَّهْمُ مِنَ الرَّمِيَّةِ، لاَ يُجَاوِزُ إِيمَانُهُمْ حَنَاجِرَهُمْ، فَأَيْنَمَا لَقِيتُمُوهُمْ فَاقْتُلُوهُمْ، فَإِنَّ قَتْلَهُمْ أَجْرٌ لِمَنْ قَتَلَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ
انگریزی ترجمہ
Narrated Ali: When I narrate to you from the Messenger of Allah (peace be upon him), by Allah, I would rather fall from the sky than lie about him. But when I speak about what is between me and you, then war is deception. I heard the Messenger of Allah (peace be upon him) say: "In the last days, there will come young, foolish people who will say the best words of creation but will pass through Islam as an arrow passes through the target. Their faith will not pass their throats. Kill them wherever you find them, for killing them will bring reward on the Day of Resurrection for whoever kills them."
اردو ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں جب تم سے کوئی بات رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکے حوالے سے بیان کروں تو یہ سمجھو کہ میرے لیے آسمان سے گر جانا اس سے بہتر ہے کہ میں رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمپر کوئی جھوٹ باندھوں، البتہ جب میں اپنی طرف سے کوئی بات تم سے کہوں تو لڑائی تو تدبیر اور فریب ہی کا نام ہے (اس میں کوئی بات بنا کر کہوں تو ممکن ہے)، دیکھو میں نے رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمسے سنا ہے، آپصلی اللہ علیہ وسلمفرماتے تھے:”آخر زمانہ میں کچھ لوگ ایسے پیدا ہوں گے جو چھوٹے چھوٹے دانتوں والے، کم عقل اور بے وقوف ہوں گے، بات وہ کہیں گے جو دنیا کی بہترین بات ہوگی، لیکن اسلام سے اس طرح صاف نکل چکے ہوں گے جیسے تیر جانور کے پار نکل جاتا ہے، ان کا ایمان ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا، تم انہیں جہاں بھی پاؤ قتل کر دو، کیونکہ ان کے قتل سے قاتل کو قیامت کے دن ثواب ملے گا۔“[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الزكاة/حدیث: 643]
