عربی (اصل)
634 صحيح حديث أَنَسٍ رضي الله عنه، قَالَ: قَالَتِ الأَنْصَارُ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ، وأَعْطَى قُرَيْشًا: وَاللهِ إِنَّ هذَا لَهُوَ الْعَجَبُ، إِنَّ سُيُوفَنَا تَقْطُرُ مِنْ دِمَاءِ قُرَيْشٍ، وَغَنَائِمُنَا تَرَدُّ عَلَيْهِمْ فَبَلَغَ ذلِكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَدَعَا الأَنْصَارَ قَالَ، فَقَالَ: مَا الَّذِي بَلَغَنِي عَنْكُمْ وَكَانُوا لاَ يَكْذِبُونَ فَقَالُوا: هُوَ الَّذِي بَلَغَكَ قَالَ: أَوَ لاَ تَرْضَوْنَ أَنْ يَرْجِعَ النَّاسُ بِالْغَنَائِمِ إِلَى بيُوتِهِمْ، وَتَرْجِعُونَ بِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى بُيُوتِكُمْ لَوْ سَلَكَتِ الأَنْصَارُ وَادِيًا أَوْ شِعْبًا لَسَلَكْتُ وَادِيَ الأَنْصَارِ أَوْ شِعْبَهمْ
انگریزی ترجمہ
Narrated Anas: The Ansar said on the day of the conquest of Mecca, when the Prophet gave to Quraysh: "By Allah, this is strange! Our swords drip with the blood of Quraysh, yet our spoils are distributed among them!" This reached the Prophet (peace be upon him). He gathered the Ansar and said: "What is this talk that has reached me?" They said: "It is as you heard." He said: "Are you not pleased that the people take the worldly goods and you take the Messenger of Allah to your homes?" They said: "Indeed." He said: "If the people took a valley and the Ansar took a mountain pass, I would take the mountain pass of the Ansar."
اردو ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ فتح مکہ کے دن جب رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے قریش کو غزوہ حنین کی غنیمت کا سارا مال دے دیا تو بعض نوجوان انصاریوں نے کہا: (اللہ کی قسم!) یہ تو عجیب بات ہے، ابھی ہماری تلواروں سے قریش کا خون ٹپک رہا ہے اور ہمارا حاصل کیا ہوا مال غنیمت صرف انہیں دیا جا رہا ہے، اس کی خبر جب نبیصلی اللہ علیہ وسلمکو ملی تو آپ نے انصار کو بلایا، سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا کہ نبیصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”جو خبر مجھے ملی ہے کیا وہ صحیح ہے؟“انصار لوگ جھوٹ نہیں بولتے تھے انہوں نے عرض کر دیا کہ آپ کو صحیح اطلاع ملی ہے، اس پر رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”کیا تم اس سے خوش اور راضی نہیں ہو کہ جب سب لوگ غنیمت کا مال لے کر اپنے گھروں کو واپس ہوں گے تو تم لوگ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکو ساتھ لیے اپنے گھروں کو جاؤ گے؟ انصار جس نالے یا گھاٹی میں چلیں گے تو میں بھی اسی نالے یا گھاٹی میں چلوں گا۔“[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الزكاة/حدیث: 634]
