عربی (اصل)
368 صحيح حديث جَرِيرٍ، قَالَ: كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَنَظَرَ إِلَى الْقَمَر لَيْلَةً، يَعْنِي الْبَدْرَ، فَقَالَ: إِنَّكُمْ سَتَرَوْنَ رَبَّكُمْ كَمَا تَرَوْنَ هذَا الْقَمَرَ، لاَ تُضَامُّونَ فِي رُؤْيَتِهِ، فَإِنِ اسْتَطَعْتُمْ أَنْ لاَ تُغْلَبُوا عَلَى صَلاَةٍ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ غُرُوبِهَا فَافْعَلُوا ثُمَّ قَرَأَ:(وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ الْغُرُوبِ)
انگریزی ترجمہ
Narrated Jarir: We were with the Prophet (peace be upon him), and he looked at the moon on a full-moon night and said: "You will see your Lord as you see this moon. You will have no difficulty in seeing Him. So if you can avoid missing a prayer before sunrise and before sunset, then do so." Then he recited: "And glorify the praises of your Lord before sunrise and before sunset."
اردو ترجمہ
سیدنا جریر بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم نبیصلی اللہ علیہ وسلمکی خدمت میں موجود تھے، آپ نے چاند پر ایک نظر ڈالی پھر فرمایا:”تم اپنے رب کو (آخرت میں) اسی طرح دیکھو گے جیسے اس چاند کو اب دیکھ رہے ہو، اس کے دیکھنے میں تم کو کوئی زحمت بھی نہیں ہو گی، پس تم ایسا کر سکتے ہو کہ سورج طلوع ہونے سے پہلے والی نماز (فجر) اور سورج غروب ہونے سے پہلے والی نماز (عصر) سے تمہیں کوئی چیز روک نہ سکے تو ایسا ضرور کرو۔“پھر آپ نے یہ آیت تلاوت فرمائی:﴿وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ غُرُوبِهَا﴾[سورة طه: 130]”پس اپنے مالک کی حمد کی تسبیح کر سورج طلوع ہونے اور غروب ہونے سے پہلے۔“[اللؤلؤ والمرجان/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 368]
