عربی (اصل)
298 صحيح حديث أَبِي ذَرٍّ رضي الله عنه، قَالَ: قُلْتُ يَا رَسُولَ اللهِ أيُّ مَسْجِدٍ وُضِعَ فِي الأَرْضِ أَوَّلُ قَالَ: الْمَسْجِدُ الْحَرَامُ قَالَ: قُلْتُ ثُمَّ أيُّ قَالَ: الْمَسْجِدُ الأَقْصى قُلْتُ: كَمْ كَانَ بَيْنَهُمًا قَالَ: أَرْبَعُونَ سَنَةً، ثُمَّ أَيْنَمَا أَدْرَكَتْكَ الصَّلاَةُ بَعْدُ، فَصَلِّ، فَإِنَّ الْفَضْلَ فِيهِ
انگریزی ترجمہ
Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) narrated that the Messenger of Allah (peace be upon him) said: "The five daily prayers, and Friday to Friday, and Ramadan to Ramadan, are expiations for the sins committed between them, so long as major sins are avoided."
اردو ترجمہ
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسولصلی اللہ علیہ وسلم! سب سے پہلے روئے زمین پر کون سی مسجد بنی ہے؟ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ”مسجد حرام۔“انہوں نے بیان کیا کہ پھر میں نے عرض کیا اور اس کے بعد؟ فرمایا کہ”مسجد اقصیٰ (بیت المقدس)۔“میں نے عرض کیا ان دونوں کی تعمیر کے درمیان میں کتنا فاصلہ رہا ہے؟ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ”چالیس سال۔“پھر فرمایا:”اب جہاں بھی تجھ کو نماز کا وقت ہو جائے وہاں نماز پڑھ لے، بڑی فضیلت نماز پڑھنا ہے۔“[اللؤلؤ والمرجان/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 298]
