عربی (اصل)
191 صحيح حديث عَائَشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّ أُمَّ حَبِيبَةَ اسْتُحِيضَتْ سَبْعَ سِنِينَ، فَسَأَلَتْ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِكَ فَأَمَرَهَا أَنْ تَغْتَسِلَ، فَقَالَ: هذَا عِرْقٌ فَكَانَتْ تَغْتَسِلُ لِكُلِّ صَلاَةٍ
انگریزی ترجمہ
Narrated Aisha, the wife of the Prophet (peace be upon him): Umm Habibah had irregular bleeding (istihadah) for seven years. She asked the Messenger of Allah (peace be upon him) about it, and he ordered her to perform ghusl, saying: "This is a vein." So she used to perform ghusl for every prayer.
اردو ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا (جو نبی اکرمصلی اللہ علیہ وسلمکی زوجہ مطہرہ ہیں) فرماتی ہیں کہ ام حبیبہ سات سال تک مستحاضہ رہیں، انہوں نے نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمسے اس کے بارے میں پوچھا تو آپ نے انہیں غسل کرنے کا حکم دیا اور فرمایا:”یہ رگ (کی وجہ سے بیماری) ہے،“پس ام حبیبہ ہر نماز کے لیے غسل کرتی تھیں۔[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الحيض/حدیث: 191]
