عربی (اصل)
1647 صحيح حَدِيثُ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ رضي الله عنهما، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «خَيْرُكُمْ قَرْنِي، ثُمَّ الَّذِين يَلُونَهُمْ، ثُمَّ الَّذِين يَلُونَهُمْ»قَالَ عِمْرَانُ: لاَ أَدْرِي، أذَكَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بَعْدُ، قَرْنَيْنِ أَوْ ثَلاَثَةً، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ بَعْدَكُمْ قَوْماً يَخُونُونَ وَلاَ يُؤْتَمَنونَ، وَيَشْهَدُونَ وَلاَ يُسْتَشْهَدُونَ، وَيَنْذِرُونَ وَلاَ يَفُونَ، وَيَظْهَرَ فِيهِمُ السِّمَنُ»
انگریزی ترجمہ
Narrated 'Imran ibn Husayn (may Allah be pleased with them): The Prophet (peace be upon him) said, "The best of you are my generation, then those who follow them, then those who follow them." 'Imran said, "I do not know if the Prophet (peace be upon him) mentioned two or three generations after his." The Prophet (peace be upon him) said, "After you, there will come people who will betray and not be trusted, who will bear witness without being asked, who will make vows but not fulfill them, and fatness will appear among them."
اردو ترجمہ
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”تم میں سب سے بہتر میرے زمانے کے لوگ (صحابہ) ہیں، پھر وہ لوگ جو ان کے بعد آئیں گے (تابعین)، پھر وہ لوگ جو ان کے بھی بعد آئیں گے (تبع تابعین)۔“عمران رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نہیں جانتا نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے دو زمانوں کا (اپنے بعد) ذکر فرمایا یا تین کا۔ پھر آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”تمہارے بعد ایسے لوگ پیدا ہوں گے جو چور ہوں گے، جن میں دیانت کا نام نہ ہوگا، ان سے گواہی دینے کے لیے نہیں کہا جائے گا، لیکن وہ گواہیاں دیتے پھریں گے، نذریں مانیں گے، لیکن پوری نہیں کریں گے اور موٹاپا ان میں عام ہوگا۔“[اللؤلؤ والمرجان/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 1647]
