عربی (اصل)
1579 صحيح حديث عَائِشَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهَا: أُرِيتُكِ فِي الْمَنَامِ مَرَّتَيْنِ، أَرَى أَنَّكِ فِي سَرَقَةٍ مِنْ حَرِيرٍ، وَيَقُولُ: هذِهِ امْرَأَتكَ، فَاكْشِفْ عَنْهَا فَإِذَا هِيَ أَنْتِ، فَأَقُولُ: إِنْ يَكُ هذَا مِنْ عِنْدِ اللهِ يُمْضِهِ
انگریزی ترجمہ
Narrated 'A'ishah (may Allah be pleased with her): The Prophet (peace be upon him) said to her, "You were shown to me twice in a dream. I saw you wrapped in a piece of silk, and it was said, 'This is your wife. Uncover her.' And behold, it was you. I said, 'If this is from Allah, He will bring it to pass.'"
اردو ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”تم مجھے دو مرتبہ خواب میں دکھائی گئی ہو۔ میں نے دیکھا کہ تم ایک ریشمی کپڑے میں لپٹی ہوئی ہو اور کہا جا رہا ہے کہ یہ آپصلی اللہ علیہ وسلمکی بیوی ہیں، ان کا چہرہ کھولیے، میں نے چہرہ کھول کر دیکھا تو تم تھیں، میں نے سوچا کہ اگر یہ خواب اللہ تعالیٰ کی جانب سے ہے تو وہ خود اس کو پورا فرمائے گا۔“[اللؤلؤ والمرجان/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 1579]
