عربی (اصل)
1456 صحيح حديث أَبِي قَتَادَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: الرُّؤْيَا مِنَ اللهِ وَالْحُلُمُ مِنَ الشَّيْطَانِ، فَإِذَا رَأَى أَحَدُكُمْ شَيْئًا يَكْرَهُهُ فَلْيَنْفِثْ، حِينَ يَسْتَيْقِظ، ثَلاَثَ مَرَّاتٍ، وَيَتَعَوّذْ مِنْ شَرِّهَا، فَإِنَّهَا لاَ تَضُرُّهُ
انگریزی ترجمہ
Abu Qatadah (may Allah be pleased with him) said: I heard the Prophet (peace be upon him) say: "The good dream is from Allah and the bad dream is from Satan. If one of you sees something he dislikes, let him blow (spit lightly) three times when he wakes up and seek refuge from its evil, for it will not harm him."
اردو ترجمہ
سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمسے سنا، آنسیدناصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”بے شک اچھا خواب اللہ کی طرف سے ہوتا ہے، اور«الْحُلُمُ»(برا خواب جس میں گھبراہٹ ہو) شیطان کی طرف سے ہوتا ہے، اس لیے جب تم میں سے کوئی شخص کوئی ایسا خواب دیکھے جو برا ہو تو جاگتے ہی تین مرتبہ بائیں طرف تھو تھو کرے اور اس خواب کی برائی سے اللہ کی پناہ مانگے کہ اس طرح خواب کا اسے نقصان نہیں ہو گا۔“[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الرؤيا/حدیث: 1456]
