عربی (اصل)
1413 صحيح حديث أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رضي الله عنه، أَنَّ يَهُودِيَّة أَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بِشَاةٍ مَسْمُومَةٍ فَأَكَلَ مِنْهَا، فَجِيءَ بِهَا، فَقِيلَ: أَلاَ تَقْتُلُهَا قَالَ: لاَ قَالَ: فَمَا زِلْتُ أَعْرِفُهَا فِي لَهَوَاتِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
انگریزی ترجمہ
Narrated Anas ibn Malik: A Jewish woman came to the Prophet (peace be upon him) with a poisoned sheep. He ate from it. She was brought to him, and it was said: "Shall we not kill her?" He said: "No." Anas said: I kept seeing the effects of it in the palate of the Messenger of Allah (peace be upon him).
اردو ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ایک یہودی عورت نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکی خدمت میں زہر ملا ہوا بکری کا گوشت لائی، آپصلی اللہ علیہ وسلمنے اس میں سے کچھ کھایا (لیکن فوراً ہی فرمایا کہ”اس میں زہر پڑا ہوا ہے“) پھر جب اس عورت کو لایا گیا اور اس نے زہر ڈالنے کا اقرار بھی کر لیا تو کہا گیا: کیوں نہ اسے قتل کر دیا جائے؟ لیکن آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ”نہیں۔“انس رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اس زہر کا اثر میں نے ہمیشہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے تالو میں محسوس کیا۔[اللؤلؤ والمرجان/كتاب السلام/حدیث: 1413]
