عربی (اصل)
1319 صحيح حديث سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ رضي الله عنه، قَالَ: أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بِقَدَحٍ، فَشَرِبَ مِنْهُ، وَعَنْ يَمِينِهِ غُلاَمٌ، أَصْغَرُ الْقَوْمِ، وَالأَشْيَاخُ عَنْ يَسَارِهِ، فَقَالَ: يَا غُلاَمُ أَتَأْذَنُ لِي أَنْ أُعْطِيَهُ الأَشْيَاخَ قَالَ: مَا كُنْتُ لأُوثِرَ بِفَضْلِي مِنْكَ أَحَدًا، يَا رَسُول اللهِ فَأَعْطَاهُ إِيَّاهُ
انگریزی ترجمہ
A'ishah (may Allah be pleased with her) was asked about nabidh. She said: "The Messenger of Allah (peace be upon him) used to forbid every intoxicant."
اردو ترجمہ
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکی خدمت میں دودھ اور پانی کا ایک پیالہ پیش کیا گیا، آپصلی اللہ علیہ وسلمنے اس کو پیا۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمکی دائیں طرف ایک نو عمر لڑکا بیٹھا ہوا تھا اور کچھ بڑے بوڑھے لوگ بائیں طرف بیٹھے ہوئے تھے۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”لڑکے! کیا تو اجازت دے گا کہ میں پہلے یہ پیالہ بڑوں کو دے دوں؟“اس پر اس نے کہا: یا رسول اللہ! میں تو آپصلی اللہ علیہ وسلمکے جوٹھے میں سے اپنے حصے کو اپنے سوا کسی کو نہیں دے سکتا۔ چنانچہ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے وہ پیالہ پہلے اسی کو دے دیا۔[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الأشربة/حدیث: 1319]
