عربی (اصل)
1279 صحيح حديث ابْنِ عُمَرَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ ابْنِ عُمَرَ، فَمَرُّوا بِفِتْيَةٍ، أَوْ بِنَفَرٍ نَصَبُوا دَجَاجَةً يَرْمُونَهَا، فَلَمَّا رَأَوُا ابْنَ عُمَرَ تَفَرَّقُوا عَنْهَا وَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: مَنْ فَعَلَ هذَا إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَعَنَ مَنْ فَعَلَ هذَا
انگریزی ترجمہ
Narrated Ibn Umar, from Sa'id ibn Jubayr: I was with Ibn Umar when they passed by some youths — or a group — who had set up a chicken as a target. When they saw Ibn Umar, they dispersed from it. Ibn Umar said: "Who did this? The Prophet (peace be upon him) cursed whoever does this."
اردو ترجمہ
سعید بن جبیر رحمہ اللہ نے بیان کیا کہ میں سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ تھا، وہ چند جوانوں یا چند آدمیوں کے پاس سے گزرے جنہوں نے ایک مرغی باندھ رکھی تھی اور اس پر تیر کا نشانہ لگا رہے تھے، جب انہوں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا تو وہاں سے بھاگ گئے۔ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: یہ کون کر رہا تھا؟”ایسا کرنے والوں پر نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے لعنت بھیجی ہے۔“[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الصيد والذبائح ما يؤكل من الحيوان/حدیث: 1279]
