عربی (اصل)
1257 صحيح حديث عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ رضي الله عنه، قَالَ: سَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ صَيْدِ الْمِعْرَاضِ قَالَ: مَا أَصَابَ بِحَدِّهِ فَكُلْهُ، وَمَا أَصَابَ بِعَرْضِهِ فَهُوَ وَقِيذٌ وَسَأَلْتُهُ عَنْ صَيْدِ الْكَلْبِ فَقَالَ: مَا أَمْسَكَ عَلَيْكَ فَكُلْ، فَإِنَّ أَخْذَ الْكَلْبِ ذَكَاةٌ، وَإِنْ وَجَدْتَ مَعَ كَلْبِكَ أَوْ كِلاَبِكَ كَلْبًا غَيْرَهُ فَخَشِيتَ أَنْ يَكُونَ أَخَذَهُ مَعَهُ، وَقَدْ قَتَلَهُ فَلاَ تَأْكُلْ، فَإِنَّمَا ذَكَرْتَ اسْمَ اللهِ عَلَى كَلْبِكَ وَلَمْ تَذْكُرْهُ عَلَى غَيْرِهِ
انگریزی ترجمہ
Narrated Adi ibn Hatim: I asked the Prophet (peace be upon him) about game caught by the mi'rad. He said: "What it strikes with its sharp edge, eat; what it strikes with its flat side is an animal killed by a blow." I asked him about game caught by dogs. He said: "What it catches for you, eat, for the catching of the dog is its lawful slaughter. If you find another dog with your dog or dogs and you fear it caught it along with yours, and it has killed it, do not eat, for you mentioned Allah's name over your dog but not over the other."
اردو ترجمہ
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمسے بے پر کے تیر یا لکڑی یا گز سے شکار کے بارے میں پوچھا تو آپ نے فرمایا:”اگر اس کی نوک شکار کو لگ جائے تو کھا لو لیکن اگر یہ عرض کی طرف سے شکار کو لگے تو وہ نہ کھاؤ کیونکہ وہ«الْمَوْقُوذَةُ»”موقوذہ“ہے“اور میں نے آپصلی اللہ علیہ وسلمسے کتے کے شکار کے بارے میں سوال کیا تو آپ نے فرمایا:”جسے وہ تمہارے لیے رکھے (یعنی وہ خود نہ کھائے) اسے کھا لو کیونکہ کتے کا شکار کو پکڑ لینا یہ بھی ذبح کرنا ہے اور اگر تم اپنے کتے یا کتوں کے ساتھ کوئی دوسرا کتا بھی پاؤ اور تمہیں اندیشہ ہو کہ تمہارے کتے نے شکار اس دوسرے کے ساتھ پکڑا ہو گا اور کتا شکار کو مار چکا ہو تو ایسا شکار نہ کھاؤ کیونکہ تم نے اللہ کا نام«بِسْمِ اللّٰهِ»”بسم اللہ“اپنے کتے پر لیا تھا، دوسرے کتے پر نہیں لیا تھا۔“[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الصيد والذبائح ما يؤكل من الحيوان/حدیث: 1257]
