عربی (اصل)
1154 صحيح حديث ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: حَارَبَتِ النَّضِيرُ وَقُرَيْظَةُ، فَأَجْلَى بَنِي النَّضِيرِ وَأَقَرَّ قُرَيْظَةَ وَمَنَّ عَلَيْهِمْ، حَتَّى حَارَبَتْ قُرَيْظَةُ فَقَتَلَ رِجَالَهُمْ، وَقَسَمَ نِسَاءَهُمْ وَأَوْلاَدَهُمْ وَأَمْوالَهُمْ بَيْنَ الْمُسْلِمِينَ، إِلاَّ بَعْضَهُمْ، لَحِقُوا بِالنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَآمَنَهُمْ وَأَسْلَمُوا وَأَجْلَى يَهُودَ الْمَدِينَةِ كُلَّهُمْ، بَنِي قَيْنُقَاعَ، وَهُمْ رَهْطُ عَبْدِ اللهِ بْنِ سَلاَمٍ، وَيَهُودَ بَنِي حَارِثَةَ، وَكُلَّ يَهُودِ الْمَدِينَةِ
انگریزی ترجمہ
Narrated Ibn Umar: Banu al-Nadir and Banu Qurayza fought. He expelled Banu al-Nadir and let Banu Qurayza stay and showed them favor, until Banu Qurayza fought again. He then killed their men, distributed their women, children, and property among the Muslims, except for some who joined the Prophet (peace be upon him), and he granted them safety and they embraced Islam. He expelled all the Jews of Medina — Banu Qaynuqa, who were the clan of Abdullah ibn Salam, the Jews of Banu Harithah, and all the Jews of Medina.
اردو ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ بنو نضیر اور بنو قریظہ نے نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمسے (معاہدہ توڑ کر) لڑائی مول لی۔ اس لیے آپصلی اللہ علیہ وسلمنے قبیلہ بنو نضیر کو جلا وطن کر دیا لیکن قبیلہ بنو قریظہ کو جلا وطن نہیں کیا اور اس طرح ان پر احسان فرمایا، پھر بنو قریظہ نے بھی جنگ مول لی، اس لیے آپصلی اللہ علیہ وسلمنے ان کے مردوں کو قتل کروا دیا اور ان کی عورتوں، بچوں اور مال کو مسلمانوں میں تقسیم کر دیا۔ صرف بعض بنی قریظہ اس سے الگ قرار دیے گئے تھے کیونکہ وہ حضورصلی اللہ علیہ وسلمکی پناہ میں آ گئے تھے اس لیے آپصلی اللہ علیہ وسلمنے انہیں پناہ دی اور انہوں نے اسلام قبول کر لیا تھا۔ حضور اکرمصلی اللہ علیہ وسلمنے مدینہ کے تمام یہودیوں کو جلا وطن کر دیا تھا۔ بنو قینقاع کو بھی جو عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کا قبیلہ تھا، یہود بنی حارثہ کو اور مدینہ کے تمام یہودیوں کو۔[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الجهاد/حدیث: 1154]
