عربی (اصل)
1122 صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اشْتَرَى رَجُلٌ مِنْ رَجُلٍ عَقَارًا لَهُ، فَوَجَدَ الرَّجُلُ الَّذِي اشْتَرَى الْعَقَارَ فِي عَقَارِهِ جَرَّةً فِيهَا ذَهَبٌ، فَقَالَ لَهُ الَّذِي اشْتَرَى الْعَقَارَ: خذْ ذَهَبَكَ مِنِّي، إِنَّمَا اشْتَرَيْتُ مِنْكَ الأَرْضَ وَلَمْ أَبْتَعْ مِنْكَ الذَّهَبَ وَقَالَ الَّذِي لَهُ الأَرْضُ: إِنَّمَا بِعْتُكَ الأَرْضَ وَمَا فِيهَا؛ فَتَحَاكَمَا إِلَى رَجُلٍ فَقَالَ الَّذِي تَحَاكَمَا إِلَيْهِ: أَلَكُمَا وَلَدٌ قَالَ أَحَدُهُمَا: لِي غُلاَمٌ، وَقَالَ الآخَرُ: لِي جَارِيَةٌ؛ قَالَ: أَنْكِحُوا الْغُلاَمَ الْجَارِيَةَ، وَأَنْفِقُوا عَلَى أَنْفُسِهِمَا مِنْهُ وَتَصَدَّقَا
انگریزی ترجمہ
Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) said: The Prophet (peace be upon him) said: "A man bought a piece of land from another man. The buyer found a jar containing gold in the land. He said to the seller: 'Take your gold, for I only bought the land from you, not the gold.' The seller said: 'I sold you the land with everything in it.' They took their case to a man who asked: 'Do you have children?' One said: 'I have a boy.' The other said: 'I have a girl.' He said: 'Marry the boy to the girl, spend on them from it, and give charity.'"
اردو ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”ایک شخص نے دوسرے شخص سے مکان خریدا، پھر مکان کے خریدار کو اس مکان میں ایک گھڑا ملا جس میں سونا تھا، جس پر اس نے اس شخص سے، جس سے مکان خریدا تھا، کہا: اپنا گھڑا لے جاؤ، کیونکہ میں نے تم سے مکان خریدا ہے، سونا نہیں خریدا تھا۔ لیکن پہلے مالک نے کہا: میں نے وہ مکان ان تمام چیزوں سمیت تمہارے ہاتھ بیچا تھا جو اس کے اندر موجود تھیں۔ پس وہ دونوں ایک (تیسرے) شخص کے پاس اپنا مقدمہ لے گئے۔ فیصلہ کرنے والے نے ان سے پوچھا: کیا تمہارے ہاں کوئی اولاد ہے؟ اس پر ایک نے کہا کہ میرے ہاں ایک لڑکا ہے اور دوسرے نے کہا کہ میری ایک لڑکی ہے۔ تو فیصلہ کرنے والے نے ان سے کہا: لڑکے کا لڑکی سے نکاح کر دو، یہ سونا انھی پر خرچ کرو اور صدقہ بھی کرو۔“[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الأقضية/حدیث: 1122]
