عربی (اصل)
1077 صحيح حديث أَبِي ذَرٍّ عَنِ الْمَعْرُورِ، قَالَ: لَقِيتُ أَبَا ذَرٍّ بِالرَّبَذَةِ، وَعَلَيْهِ حُلَّةٌ وَعَلَى غُلاَمِهِ حُلَّةٌ، فَسَأَلْتُهُ عَنْ ذلِكَ، فَقَالَ: إِنِّي سَابَبْتُ رَجُلاً فَعَيَّرْتُهُ بِأُمِّهِ، فَقَالَ لِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا أَبَا ذَرٍّ أَعَيَّرْتَهُ بِأُمِّهِ إِنَّكَ امْرُؤٌ فِيكَ جَاهِلِيَّةٌ، إِخْوَانُكُمْ خَوَلُكُمْ جَعَلَهُمُ اللهُ تَحْتَ أَيْدِيكُمْ، فَمَنْ كَانَ أَخُوهُ تَحْتَ يَدِهِ فَلْيُطْعِمْهُ مِمَّا يَأْكُلُ، وَلْيُلْبِسْهُ مِمَّا يَلْبَسُ، وَلاَ تُكَلِّفُوهُمْ مَا يَغْلِبُهُمْ، فَإِنْ كَلَّفْتُمُوهُمْ فَأَعِينُوهُمْ
انگریزی ترجمہ
Abu Dharr (may Allah be pleased with him) - from al-Ma'rur, who said: I met Abu Dharr at al-Rabadhah, and he was wearing a suit and his slave was also wearing a similar suit. I asked him about that, and he said: "I insulted a man and reviled him by (mentioning) his mother. The Prophet (peace be upon him) said to me: 'O Abu Dharr, did you revile him by his mother? You are a man who still has traces of Jahiliyyah in him. Your servants are your brothers whom Allah has placed under your authority. Whoever has his brother under his authority, let him feed him from what he eats, clothe him from what he wears, and do not burden them with what overwhelms them. If you burden them, then help them.'"
اردو ترجمہ
سیدنا معرور بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے ربذہ میں ملا۔ وہ ایک جوڑا پہنے ہوئے تھے اور ان کا غلام بھی جوڑا پہنے ہوئے تھا۔ میں نے اس کا سبب دریافت کیا تو وہ کہنے لگے کہ میں نے ایک شخص یعنی غلام کو برا بھلا کہا تھا اور اس کو ماں کی غیرت دلائی (یعنی گالی دی) تو رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے یہ معلوم کر کے مجھ سے فرمایا:”اے ابوذر! تو نے اسے ماں کے نام سے غیرت دلائی ہے، بے شک تجھ میں ابھی کچھ زمانۂ جاہلیت کا اثر باقی ہے۔ (یاد رکھو) ماتحت لوگ تمہارے بھائی ہیں۔ اللہ نے (اپنی کسی مصلحت کی بنا پر) انہیں تمہارے قبضے میں دے رکھا ہے، لہٰذا جس کے ماتحت اس کا کوئی بھائی ہو تو اس کو بھی وہی کھلائے جو آپ کھاتا ہے اور وہی کپڑا اسے پہنائے جو آپ پہنتا ہے اور ان کو اتنے کام کی تکلیف نہ دو کہ ان کے لیے مشکل ہو جائے اور اگر کوئی حسب موقع سخت کام ڈالو تو تم خود بھی ان کی مدد کرو۔“[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الأيمان/حدیث: 1077]
