عربی (اصل)
1034 صحيح حديث ابْنُ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ وَهُمْ يُسْلِفُونَ بِالتَّمْرِ السَّنَتَيْنِ وَالثَّلاَثَ، فَقَالَ: مَنْ أَسْلَفَ فِي شَيْءٍ فَفِي كَيْلٍ مَعْلُومٍ وَوَزْنٍ مَعْلُومٍ إِلَى أَجَلٍ مَعْلُومٍ
انگریزی ترجمہ
Narrated Ibn Abbas: The Prophet (peace be upon him) came to Medina and the people were paying in advance for dates, for two or three years. He said: "Whoever pays in advance for something, let it be for a known measure, a known weight, and a known term."
اردو ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ جب رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلممدینہ تشریف لائے، تو لوگ کھجور میں دو اور تین سال تک کے لیے بیعِ سلم کرتے تھے۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے انہیں ہدایت فرمائی کہ”جسے کسی چیز کی بیعِ سلم کرنی ہے، اسے مقررہ وزن اور مقررہ مدت کے لیے ٹھہرا کر کرے۔“[اللؤلؤ والمرجان/كتاب المساقاة/حدیث: 1034]
