عربی (اصل)
10 صحيح حديث ابْنِ عَبّاس قَالَ إِنَّ وَفْدَ عَبْدِ الْقَيْسِ لَمّا أَتَوُا النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنِ الْقَوْمُ أَوْ مَنِ الْوَفْدُ قَالُوا: رَبِيعَةَ قَالَ: مَرْحَبًا بِالْقَوْمِ أَوْ بِالْوَفْدِ غَيْرَ خَزايا وَلاَ نَدَامَى فَقالُوا: يا رَسُولَ اللهِ إِنَّا لاَ نَسْتَطِيعُ أَنْ نَأْتِيَكَ إِلاَّ في الشَّهْرِ الْحَرامِ، وَبَيْنَنَا وَبَيْنَكَ هَذا الْحَيُّ مِنْ كُفّارِ مُضَرَ، فَمُرْنَا بِأَمْرٍ فَصْلٍ نُخْبِرْ بِهِ مَنْ وَرَاءَنا وَنَدْخُلْ بِهِ الْجَنَّةَ وَسَأَلُوهُ عَنِ الأَشْرِبَةِ فَأَمَرَهُمْ بِأَرْبَعٍ وَنَهاهُمْ عَنْ أَرْبَعٍ: أَمَرَهُمْ بِالإِيمانِ بِاللهِ وَحْدَهُ، قَالَ: أَتَدْرُونَ مَا الإِيمانُ بِاللهِ وَحْدَهُ قَالُوا: اللهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ: شَهادَةُ أَنْ لاَ إِلهَ إِلاّ اللهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ، وَإِقامُ الصَّلاةِ وَإِيتاءُ الزَّكاةِ وَصِيامُ رَمَضَانَ وَأَنْ تُعْطُوا مِنَ الْمغنَمِ الْخُمُسَ وَنَهاهُمْ عَنْ أَرْبَعٍ: عَنِ الْحَنْتَمِ وَالدُّبَّاءِ وَالنَّقِيرِ وَالمُزَفَّتِ وَرُبَّما قَالَ المُقَيَّرِ وَقالَ: احْفَظُوهُنَّ وَأَخْبِرُوا بِهِنَّ مَنْ وَراءَكُمْ
انگریزی ترجمہ
Ibn Abbas (may Allah be pleased with them both) said: When the delegation of Abd al-Qays came to the Prophet (peace be upon him), he asked: "Who are these people?" or "Who is this delegation?" They said: "From Rabi'ah." He said: "Welcome to the people" or "to the delegation, without disgrace or regret." They said: "O Messenger of Allah, we cannot come to you except during the sacred months, as between us and you is this tribe of the disbelievers of Mudar. So give us a decisive command that we may convey to those behind us and by which we may enter Paradise." They also asked him about drinks. He commanded them with four things and forbade them from four things. He commanded them to believe in Allah alone, saying: "Do you know what belief in Allah alone means?" They said: "Allah and His Messenger know best." He said: "To testify that there is no god but Allah and that Muhammad is the Messenger of Allah, to establish the prayer, to pay zakat, to fast during Ramadan, and to give one-fifth of the war booty." He forbade them from four things: from al-hantam (green-glazed jars), al-dubba (gourds), al-naqir (hollowed-out tree trunks), and al-muzaffat (pitch-coated vessels) — and sometimes he said al-muqayyar. He said: "Memorize these and convey them to those behind you."
اردو ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ عبدالقیس کا وفد جب نبی اکرمصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس آیا تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے پوچھا:”کس قوم کے لوگ ہیں؟“یا”یہ وفد کہاں کا ہے؟“انہوں نے کہا کہ ربیعہ خاندان کے لوگ ہیں۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:«مَرْحَبًا بِالْقَوْمِ»(أَوْ«بِالْوَفْدِ»)”مرحبا (خوش آمدید) اس قوم کو یا اس وفد کو، نہ ذلیل ہونے والے نہ شرمندہ ہونے والے (یعنی ان کا آنا بہت خوب ہے)۔“وہ کہنے لگے: اے اللہ کے رسول! ہم آپ کی خدمت میں صرف ان حرمت والے مہینوں میں آ سکتے ہیں کیونکہ ہمارے اور آپ کے درمیان مضر کے کافروں کا قبیلہ آباد ہے، پس آپ ہم کو ایک ایسی قطعی بات بتلا دیجیے جس کی خبر ہم اپنے پچھلے لوگوں کو بھی کر دیں جو یہاں نہیں آئے اور اس پر عمل درآمد کر کے ہم جنت میں داخل ہو جائیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے آپصلی اللہ علیہ وسلمسے اپنے برتنوں کے بارے میں بھی پوچھا۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے ان کو چار باتوں کا حکم دیا اور چار قسم کے برتنوں کو استعمال میں لانے سے منع فرمایا۔ ان کو حکم دیا کہ:”ایک اکیلے خدا پر ایمان لاؤ۔“پھر آپصلی اللہ علیہ وسلمنے پوچھا:”کیا تم جانتے ہو ایک اکیلے خدا پر ایمان لانے کا مطلب کیا ہے؟“انہوں نے کہا کہ اللہ اور اس کے رسول کو ہی معلوم ہے۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور یہ کہ سیدنا محمدصلی اللہ علیہ وسلماللہ کے سچے رسول ہیں، اور نماز قائم کرنا، اور زکوٰۃ ادا کرنا، اور رمضان کے روزے رکھنا، اور مال غنیمت سے جو ملے اس کا پانچواں حصہ (مسلمانوں کے بیت المال میں) داخل کرنا۔“نیز چار برتنوں کے استعمال سے آپصلی اللہ علیہ وسلمنے ان کو منع فرمایا:«الْحَنْتَمِ»”سبز لاکھی مرتبان“سے،«الدُّبَّاءِ»”کدو کے بنائے ہوئے برتن“سے،«النَّقِيرِ»”لکڑی کے کھودے ہوئے برتن“سے اور«الْمُزَفَّتِ»”روغنی برتن“سے، اور فرمایا:”ان باتوں کو حفظ کر لو اور ان لوگوں کو بھی بتلا دینا جو تم سے پیچھے ہیں اور یہاں نہیں آئے ہیں۔“[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الايمان/حدیث: 10]
