عربی (اصل)
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، وَإِسْحَاقُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالاَ حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ، مَوْلَى الأَسْوَدِ بْنِ سُفْيَانَ أَنَّ زَيْدًا أَبَا عَيَّاشٍ، - مَوْلًى لِبَنِي زُهْرَةَ - أَخْبَرَهُ أَنَّهُ، سَأَلَ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ عَنِ اشْتِرَاءِ الْبَيْضَاءِ، بِالسُّلْتِ فَقَالَ لَهُ سَعْدٌ أَيَّتُهُمَا أَفْضَلُ قَالَ الْبَيْضَاءُ . فَنَهَانِي عَنْهُ وَقَالَ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ سُئِلَ عَنِ اشْتِرَاءِ الرُّطَبِ بِالتَّمْرِ فَقَالَ " أَيَنْقُصُ الرُّطَبُ إِذَا يَبِسَ " . قَالُوا نَعَمْ . فَنَهَى عَنْ ذَلِكَ .
انگریزی ترجمہ
It was narrated from 'Abdullah bin Yazid, the freed slave of Al-Aswad bin Sufyan, that :Hadrat Zaid, Abu 'Ayyash, the freed slave of Bani Zuhrah, told him that he asked Sa'd bin Abu Waqqas about buying wheat with barley. Sa'd said to him: "Which of them is better?" He said: "Wheat." He told him not to do that and said: "I heard the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) being asked about buying fresh dates with dried dates, and he said: 'Do fresh dates decrease in weight when they become dry?' They said: 'Yes.' So he told them not to do that
اردو ترجمہ
بنی زہرۃ کے غلام زید ابوعیاش کہتے ہیں کہ انہوں نے حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھا: سالم جَو کو چھلکا اتارے ہوئے جَو کے بدلے خریدنا کیسا ہے؟ سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ان سے کہا: دونوں میں سے کون بہتر ہے؟ کہا: سالم جو، تو سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مجھے اس سے روکا، اور کہا: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے جب تر کھجور کو خشک کھجور سے بیچنے کے بارے میں پوچھا گیا تو میں نے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے سنا: کیا تر کھجور سوکھ جانے کے بعد ( وزن میں ) کم ہو جاتی ہے؟ لوگوں نے کہا: ہاں، تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے منع کیا۔
