عربی (اصل)
حَدَّثَنَامُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى،وَالْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ، قَالَ: ثنامُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ، قَالَ: ثناعُبَيْدُ اللَّهِ، عَنْنَافِعِ، عَنِابْنِ عُمَرَرَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ:" عَرَضَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ أُحُدٍ فِي الْقِتَالِ، وَأَنَا ابْنُ أَرْبَعَ عَشْرَةَ، فَلَمْ يُجِزْنِي، فَلَمَّا كَانَ يَوْمَ الْخَنْدَقِ عَرَضَنِي وَأَنَا ابْنُ خَمْسَ عَشْرَةَ فَأَجَازَنِي"، قَالَ: فَقَدِمْتُ عَلَى عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، وَعُمَرُ يَوْمَئِذٍ خَلِيفَةٌ، فَحَدَّثْتُهُ بِهَذَا الْحَدِيثِ، فَقَالَ: إِنَّ هَذَا الْحَدَّ بَيْنَ الصَّغِيرِ وَالْكَبِيرِ، فَكَتَبَ إِلَى عُمَّالِهِ أَنِ افْرِضُوا لابْنِ خَمْسَ عَشْرَةَ وَمَا كَانَ دُونَ ذَلِكَ فَأَلْحِقُوهُ بِالْعِيَالِ".
انگریزی ترجمہ
Narrated Ibn Umar (may Allah be pleased with them both): The Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) inspected me for military service on the day of Uhud when I was fourteen years old, and he did not permit me. Then on the day of the Trench (al-Khandaq), he inspected me when I was fifteen years old, and he permitted me. Nafi' said: I came to Umar ibn Abd al-Aziz, who was caliph at that time, and told him this hadith. He said: This is the boundary between the minor and the adult. So he wrote to his governors: Assign stipends to those who are fifteen years old, and whoever is below that, count him among the dependents.
اردو ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ غزوہ احد کے دن میں چودہ برس کا تھا، میں رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکے سامنے جنگ کے لیے پیش ہوا، تو آپ نے مجھے اجازت نہیں دی، پھر غزوہ خندق کے دن میں پندرہ برس کا تھا، میں آپ کے سامنے پیش ہوا، تو آپ نے مجھے اجازت دے دی۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کی خلافت کے دوران میں ان کے پاس آیا اور ان کے سامنے یہ حدیث بیان کی تو انہوں نے فرمایا: یہ بچے اور جوان کے درمیان حد ہے، چنانچہ انہوں نے اپنے عمال (گورنروں) کو لکھ بھیجا کہ پندرہ سال کے بچے کا وظیفہ لگا دو اور جو اس سے چھوٹا ہے، اسے گھر والوں کے ساتھ ہی رہنے دو۔[المنتقى ابن الجارود/كتاب الطلاق/حدیث: 809]
