عربی (اصل)
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا حَبِيبٌ الْمُعَلِّمُ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ أَنَّ أَخَوَيْنِ مِنَ الْأَنْصَارِ كَانَ بَيْنَهُمَا مِيرَاثٌ فَسَأَلَ أَحَدُهُمَا صَاحِبَهُ الْقِسْمَةَ فَقَالَ لَئِنْ عُدْتَ تَسْأَلُنِي الْقِسْمَةَ لَمْ أُكَلِّمْكَ أَبَدًا وَكُلُّ مَالٍ لِي فِي رِتَاجِ الْكَعْبَةِ فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ ؓ إِنَّ الْكَعْبَةَ لَغَنِيَّةٌ عَنْ مَالِكَ كَفِّرْ عَنْ يَمِينِكِ وَكَلِّمْ أَخَاكَ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ يَقُولُ «لَا يَمِينَ عَلَيْكَ وَلَا نَذَرَ فِي مَعْصِيَةٍ وَلَا فِي قَطِيعَةِ رَحِمٍ وَلَا فِيمَا لَا تَمْلِكُ»
انگریزی ترجمہ
Sa'id ibn al-Musayyib (may Allah have mercy on him) narrated that two brothers from the Ansar had an inheritance between them. One of them asked the other for division. He said: "If you ever ask me for division again, I will never speak to you, and all my wealth is for the threshold of the Ka'bah." Hadrat Umar ibn al-Khattab (may Allah be well pleased with him) said: "Indeed, the Ka'bah has no need of your wealth. Expiate your oath and speak to your brother. For I heard the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) state: 'There is no oath upon you, nor any vow in disobedience (to Allah), nor in severing family ties, nor in what you do not own.'"
اردو ترجمہ
سعید بن المسیّب رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے کہ انصار کے دو بھائیوں کے درمیان میراث تھی۔ ایک نے دوسرے سے تقسیم کا مطالبہ کیا۔ اس نے کہا: اگر تم نے دوبارہ مجھ سے تقسیم کا مطالبہ کیا تو میں تم سے کبھی بات نہیں کروں گا اور میرا تمام مال کعبہ کی چوکھٹ کے لیے ہے۔ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: بلاشبہ کعبہ تمہارے مال سے بے نیاز ہے۔ اپنی قسم کا کفارہ ادا کرو اور اپنے بھائی سے بات کرو کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: «تم پر کوئی قسم نہیں اور نہ کوئی نذر نافرمانی میں، نہ قطع رحمی میں اور نہ اس میں جس کے تم مالک نہیں۔»
