عربی (اصل)
أَخْبَرَنَا ابْنُ خُزَيْمَةَ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ حَدَّثَنِي الْأَشْعَثُ بْنُ سُلَيْمٍ عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ هِلَالٍ عَنْ ثَعْلَبَةَ بْنِ زَهْدَمَ قَالَ كُنَّا مَعَ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ بِطَبَرِسْتَانَ فَقَالَ أَيُّكُمْ صَلَّى مَعَ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ صَلَاةَ الْخَوْفِ؟ فَقَالَ حُذَيْفَةُ أَنَا قَالَ «فَقَامَ حُذَيْفَةُ وَصَفَّ النَّاسَ خَلْفَهُ صَفَّيْنِ صَفًّا خَلْفَهُ وَصَفًّا مُوَازِيَ الْعَدُوِّ فَصَلَّى بِالَّذِينَ خَلْفَهُ رَكْعَةً ثُمَّ انْصَرَفَ هَؤُلَاءِ مَكَانَ هَؤُلَاءِ وَجَاءَ أُولَئِكَ فَصَلَّى بِهِمْ رَكْعَةً وَلَمْ يَقْضُوا»
انگریزی ترجمہ
Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) narrated that the Prophet (peace be upon him) said: 'Fasting is a shield. When one of you is fasting, let him not use foul language or act ignorantly. If someone fights him or insults him, let him say: I am fasting.'
اردو ترجمہ
حضرت ثعلبہ بن زہدم سے روایت ہے کہ ہم حضرت سعید بن عاص کے ساتھ طبرستان میں تھے۔ انہوں نے کہا: تم میں سے کس نے حضور نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نماز خوف پڑھی ہے؟ حضرت حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: میں نے۔ پھر حضرت حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کھڑے ہوئے اور لوگوں کو اپنے پیچھے دو صفوں میں کھڑا کیا — ایک صف اپنے پیچھے اور ایک صف دشمن کے سامنے۔ انہوں نے اپنے پیچھے والوں کو ایک رکعت پڑھائی پھر وہ ان کی جگہ چلے گئے اور وہ آ گئے، انہوں نے ان کو بھی ایک رکعت پڑھائی اور انہوں نے (چھوٹی ہوئی رکعت) قضا نہیں کی۔
