عربی (اصل)
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ الدُّولَابِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ قَالَ أَخْبَرَنَا يَعْلَى بْنُ عَطَاءٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ الْأَسْوَدِ الْعَامِرِيِّ عَنْ أَبِيهِ قَالَ شَهِدْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ حَجَّتَهُ فَصَلَّيْتُ مَعَهُ صَلَاةَ الصُّبْحِ فِي مَسْجِدِ الْخَيْفِ مِنْ مِنًى فَلَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ إِذَا رَجُلَانِ فِي آخِرِ النَّاسِ لَمْ يُصَلِّيَا فَأُتِيَ بِهِمَا تَرْعَدُ فَرَائِصُهُمَا فَقَالَ «مَا مَنَعَكُمَا أَنْ تُصَلِّيَا مَعَنَا؟ » قَالَا يَا رَسُولَ اللَّهِ كُنَّا قَدْ صَلَّيْنَا فِي رِحَالِنَا قَالَ «فَلَا تَفْعَلَا إِذَا صَلَّيْتُمَا فِي رِحَالِكُمَا ثُمَّ أَتَيْتُمَا مَسْجِدَ جَمَاعَةٍ فَصَلِّيَا مَعَهُمْ فَإِنَّهَا لَكُمْ نَافِلَةٌ»
انگریزی ترجمہ
Hadrat Yazid ibn al-Aswad al-'Amiri (may Allah be well pleased with him) narrated: I witnessed the Hajj with the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) and prayed the Fajr prayer with him in Masjid al-Khayf in Mina. When he finished his prayer, there were two men at the back of the congregation who had not prayed. They were brought to him, trembling. He stated: "What prevented you from praying with us?" They submitted: O Messenger of Allah, we had already prayed in our camps. He stated: "Do not do that. When you have prayed in your camps and then come to a congregational mosque, pray with them, for it will be a voluntary prayer for you."
اردو ترجمہ
حضرت یزید بن اسود عامری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے حضور نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ حج کیا اور آپ کے ساتھ منیٰ کی مسجد خیف میں فجر کی نماز پڑھی۔ جب آپ نے نماز مکمل فرمائی تو لوگوں کے پیچھے دو آدمی تھے جنہوں نے نماز نہیں پڑھی تھی۔ انہیں آپ کے پاس لایا گیا اور ان کے اعضا کانپ رہے تھے۔ آپ نے ارشاد فرمایا: تمہیں ہمارے ساتھ نماز پڑھنے سے کیا چیز مانع ہوئی؟ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم اپنے خیموں میں نماز پڑھ چکے تھے۔ آپ نے ارشاد فرمایا: ایسا نہ کرو۔ جب تم اپنے خیموں میں نماز پڑھ لو پھر جماعت والی مسجد میں آؤ تو ان کے ساتھ نماز پڑھو کیونکہ وہ تمہارے لیے نفل ہو گی۔
