عربی (اصل)
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَنْبَرِيُّ ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ السَّلَامِ ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَنْبَأَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَكَمِ بْنِ أَبَانَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ سُئِلَ هَلْ رَأَى مُحَمَّدٌ رَبَّهُ؟ قَالَ نَعَمْ رَأَى كَأَنَّ قَدَمَيْهِ عَلَى خَضِرَةٍ دُونَهُ سِتْرٌ مِنْ لُؤْلُؤٍ فَقُلْتُ يَا ابْنَ عَبَّاسٍ أَلَيْسَ يَقُولُ اللَّهُ {لَا تُدْرِكُهُ الْأَبْصَارُ وَهُوَ يُدْرِكُ الْأَبْصَارَ} [الأنعام 103] قَالَ يَا لَا أُمَّ لَكَ ذَاكَ نُورُهُ وَهُوَ نُورُهُ إِذَا تَجَلَّى بِنُورِهِ لَا يُدْرِكُهُ شَيْءٌ
انگریزی ترجمہ
It is narrated from Hadrat Ibn Abbas (may Allah be well pleased with them both) that he was asked: Did Muhammad see his Lord? He said: Yes, he saw Him as though his feet were on greenery, with a veil of pearls between them. I said: O Ibn Abbas, does not Allah say {Vision perceives Him not, but He perceives all vision} [al-An'am 103]? He said: Woe to you! That is His Light. When He manifests with His Light, nothing can perceive Him.
اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے مروی ہے کہ ان سے پوچھا گیا: کیا محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے رب کو دیکھا؟ فرمایا: ہاں، آپ نے دیکھا گویا کہ آپ کے قدم مبارک سبزے پر تھے اور ان کے نیچے موتیوں کا پردہ تھا۔ میں نے عرض کیا: اے ابن عباس! کیا اللہ نہیں فرماتا {نگاہیں اسے نہیں پا سکتیں اور وہ سب نگاہوں کو پاتا ہے} [الانعام 103]؟ فرمایا: تیری ماں نہ رہے! یہ اس کا نور ہے، اور وہ اس کا نور ہے، جب وہ اپنے نور سے تجلی فرمائے تو کوئی چیز اسے نہیں پا سکتی۔
