عربی (اصل)
أَخْبَرَنَا سَهْلُ بْنُ حَمَّادٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّهُ قَالَ : قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ ، وَالْيَهُودُ يَصُومُونَ يَوْمَ عَاشُورَاءَ، فَسَأَلَهُمْ، فَقَالُوا : هَذَا الْيَوْمُ الَّذِي ظَهَرَ فِيهِ مُوسَى عَلَى فِرْعَوْنَ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ :" أَنْتُمْ أَوْلَى بِمُوسَى فَصُومُوهُ "
انگریزی ترجمہ
Hadrat Ibn Abbas (may Allah be well pleased with him) narrated: When the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) came to Madinah, he found the Jews fasting on the day of Ashura. He asked them about it and they said: "This is the day on which Allah gave Musa (Moses, peace be upon him) victory over Pharaoh." The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stated: "We have more right to Musa than you." And he commanded fasting on that day.
اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم جب مدینے تشریف لائے تو یہود کو عاشورا کے دن روزہ رکھتے پایا۔ آپ نے ان سے پوچھا تو انہوں نے کہا: یہ وہ دن ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے موسیٰ علیہ السلام کو فرعون پر غلبہ عطا فرمایا۔ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "ہم موسیٰ کے تم سے زیادہ حقدار ہیں۔" اور آپ نے اس دن روزہ رکھنے کا حکم دیا۔
