عربی (اصل)
وَعَنِ اِبْنِ عُمَرَ أَيْضًا { أَنَّ رَسُولَ اَللَّهِ - صلى الله عليه وسلم -قَالَ لِلْمُتَلَاعِنَيْنِ: "حِسَابُكُمَا عَلَى اَللَّهِ تَعَالَى, أَحَدُكُمَا كَاذِبٌ, لَا سَبِيلَ لَكَ عَلَيْهَا" قَالَ: يَا رَسُولَ اَللَّهِ! مَالِي? قَالَ: "إِنْ كُنْتَ صَدَقْتَ عَلَيْهَا, فَهُوَ بِمَا اِسْتَحْلَلْتَ مِنْ فَرْجِهَا, وَإِنْ كُنْتَ كَذَبْتَ عَلَيْهَا, فَذَاكَ أَبْعَدُ لَكَ مِنْهَا" } مُتَّفَقٌ عَلَيْه ِ 1 .1 - صحيح. رواه البخاري (5350 )، ومسلم (1493) (5) وهو إحدى روايات الحديث السابق.
انگریزی ترجمہ
It is narrated by Hadrat :Allah's Messenger (blessings and peace of Allah be upon him) stated to the two who were invoking curses regarding one another, "Your reckoning is in Allah's Hands for one of you is lying. You cannot remarry her." He (the man) said: "O Allah's Messenger, what about my property (dowry)?" He replied, "If you have spoken the truth, it is the price of your having had the right of intercourse with her, and if you have lied against her, it is even more remote for you (to get it back) from her." .
اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے یہ بھی روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے لعان کرنے والے میاں بیوی سے فرمایا: تمہارا حساب اللہ تعالیٰ کے ذمے ہے، تم دونوں میں سے ایک جھوٹا ہے، تیرا اس پر کوئی راستہ نہیں۔ اس نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میرا مال (یعنی مہر)؟ فرمایا: اگر تو نے سچ کہا ہے تو وہ اس کی وجہ سے ہے جو تو نے اس کی شرمگاہ سے حلال سمجھا، اور اگر تو نے جھوٹ بولا ہے تو وہ تجھ سے اور بھی دور ہے۔ متفق علیہ۔
