انگریزی ترجمہ
Narrated Abu Hurairah (may Allah be pleased with him): People say that Abu Hurairah narrates too many hadiths. Were it not for two verses in the Book of Allah, I would not have narrated a single hadith. He then recited: "Those who conceal the clear proofs and guidance that We have sent down... the Most Merciful" (Al-Baqarah: 159-160). Our Muhajir brothers were busy with trade in the markets, and our Ansari brothers were occupied with their properties, but Abu Hurairah stayed with the Messenger of Allah (peace be upon him) with just enough food to sustain himself. He was present at times when others were not, and he memorized what others did not.
اردو ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہا کرتے تھے کہلوگ کہتے ہیں کہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بہت سی حدیثیں یاد و بیان کیں اور اگر کتاب اللہ میں (یہ) دو آیتیں نہ ہوتیں تو میں ایک حدیث بھی نہ بیان کرتا، پھر پڑھتے تھے”جو لوگ ہماری اتاری ہوئی دلیلوں اور ہدایت کو چھپاتے ہیں .... رحم و کرم کرنے والا ہوں۔“(البقرہ: 159، 160) بیشک ہمارے مہاجرین بھائیوں کو بازاروں میں خریدوفروخت کرنے کا شغل رہتا تھا اور ہمارے انصاری بھائی اپنے مال کے کام میں مشغول رہے تھے اور ابوہریرہ (رضی اللہ عنہ) اپنا پیٹ بھر کے رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکی خدمت میں رہتا تھا اور ایسے اوقات میں حاضر رہتا تھا کہ لوگ حاضر نہ ہوتے تھے اور وہ باتیں یاد کر لیتا تھا جو وہ لوگ نہ یاد کرتے تھے۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 98]
