انگریزی ترجمہ
Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) narrated that the Messenger of Allah (peace be upon him) prohibited continuous fasting (wisal — fasting without suhur or iftar). A man among the Muslims asked: "O Messenger of Allah, but you practice wisal!" He said: "Which of you is like me? At night, my Lord feeds me and gives me drink." But when they still refused to stop, the Prophet (peace be upon him) fasted continuously with them for one day, then another, and several more. Then the crescent (of Eid) appeared. He said, with displeasure: "Had the crescent not appeared, I would have made you fast even longer." In another narration from Abu Hurayrah, the Prophet (peace be upon him) said: "Take upon yourselves only as much worship as you can bear."
اردو ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہرسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے مسلسل (بلاسحری و افطاری) کے روزوں سے منع فرمایا تو مسلمانوں میں سے ایک شخص نے عرض کی کہ یا رسول اللہ! آپ تو وصال کرتے ہیں (یعنی طے کے روزے رکھتے ہیں) تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”تم میں سے کون شخص میرے مثل ہے؟ میں رات کو سوتا ہوں تو میرا پروردگار مجھے کھلا دیتا ہے مگر جب وہ لوگ باز نہ آئے تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے ان کے ساتھ ایک دن وصال کیا (یعنی کچھ نہ کھایا پیا) دوسرے دن بھی وصال کیا (یعنی کچھ نہ کھایا پیا) کئی دن طے کے روزے رکھے، اس کے بعد (عید کا) چاند نکل آیا۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے ان کے نہ ماننے پر بطور خفگی کے فرمایا:”اگر ابھی چاند نہ نکلتا تو میں اور زیادہ روزے تم سے رکھواتا۔“اور ایک دوسری روایت میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ہی مروی ہے کہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”تم اسی قدر عبادت اپنے ذمہ لو جس کی تمہیں طاقت ہو۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 956]
