انگریزی ترجمہ
A man (Abd al-Aziz ibn Rufay') asked Anas ibn Malik (may Allah be pleased with him): "Tell me something you remember from the Prophet (peace be upon him) — where did he pray Zuhr and Asr on the 8th of Dhul-Hijjah?" He replied: "In Mina." The man asked again: "Where did he pray Asr on the day of departure (12th)?" He replied: "In al-Abtah." Then Anas said: "Do as your leaders do."
اردو ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے ایک شخص(عبدالعزیز بن رفیع) نے پوچھا کہ مجھے کوئی ایسی بات بتائیے جو آپ کو نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمسے یاد ہو کہ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے ظہر اور عصر کی نماز آٹھویں ذوالحجہ کے دن کہاں پڑھی؟ تو انہوں نے کہا”منیٰ میں“اس شخص نے دوبارہ پوچھا کہ کوچ کے دن (بارہویں تاریخ کو) عصر کی نماز کہاں پڑھی؟ تو انہوں نے کہا”ابطح میں۔“پھر سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا کہ تم ویسا ہی کرو جس طرح تمہارے سردار لوگ کریں۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 828]
