انگریزی ترجمہ
Narrated Abu Mas'ud al-Ansari (may Allah be pleased with him): A man said, "O Messenger of Allah, I may not attend the congregational prayer because so-and-so leads us in such lengthy prayers." Abu Mas'ud said, "I never saw the Prophet (peace be upon him) more angry while giving advice than on that day." He said: "O people, you drive people away! Whoever leads people in prayer should make it brief, for among the congregation are the sick, the weak, and those with needs."
اردو ترجمہ
سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہایک شخص نے (آ کر) کہا کہ یا رسول اللہ! میں عنقریب نماز (جماعت کے ساتھ) نہ پا سکوں گا۔ کیونکہ فلاں شخص ہمیں بہت طویل نماز پڑھاتا ہے۔ ابومسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نصیحت کرنے میں اس دن سے زیادہ کبھی نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکو غصہ میں نہیں دیکھا۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”اے لوگو! تم (ایسی سختیاں کر کر کے لوگوں کو دین سے) نفرت دلانے والے ہو (دیکھو؟) جو کوئی لوگوں کو نماز پڑھائے اسے چاہیے کہ (ہر رکن کے ادا کرنے میں) تخفیف کرے، اس لیے کہ مقتدیوں میں مریض بھی اور کمزور بھی ہیں اور ضرورت والے بھی۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 79]
