انگریزی ترجمہ
Abu Sa'id al-Khudri (may Allah be pleased with him) narrated that some Ansari people asked the Messenger of Allah (peace be upon him) and he gave to them. Then they asked again and he gave again, until all he had was exhausted. He then said: "Whatever wealth I have, I will not withhold from you. But whoever refrains from asking, Allah will make him self-sufficient. Whoever seeks independence, Allah will make him independent. Whoever exercises patience, Allah will grant him patience. No one has been given a gift better and more encompassing than patience."
اردو ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہکچھ لوگوں نے انصار میں سے رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمسے سوال کیا تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے انہیں دے دیا پھر انہوں نے آپصلی اللہ علیہ وسلمسے سوال کیا تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے پھر انہیں دے دیا یہاں تک کہ جس قدر مال آپصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس تھا وہ سب ختم ہو گیا تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”میرے پاس جب مال ہو گا تو میں اسے تم لوگوں سے بچا کر نہ رکھوں گا مگر (یاد رکھو کہ) جو شخص سوال کرنے سے پرہیز کرے گا تو اللہ اس کو (فقر اور حاجت سے) بچائے گا اور جو شخص بےپرواہی ظاہر کرے گا تو اللہ تعالیٰ اس کو غنی کر دے گا اور جو شخص صبر کرے گا تو اللہ تعالیٰ اس کو صابر بنا دے گا اور (دیکھو) کسی شخص کو کوئی نعمت صبر سے زیادہ عمدہ اور وسیع نہیں دی گئی (لہٰذا صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑو)۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 747]
